Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
فروری مزدوروں کی بقاء کا دن .....تحریر : نفیس فاطمہ
Posted on: 2/28/2015
Views:
2861
تحریر : نفیس فاطمہ
روزنامہ: نوائے وقت
کائنات کی ہر شے کسی نہ کسی مقصد کے لیے محنت کرتی نظر آتی ہے۔ دنیا کی کامیابی کا راز محنت میں پوشیدہ ہے۔ محنت کرنے والے مزدور جو معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن محنت کرنے والے مزدوروں کی پریشانیاں اور ان کی مشکلات کو کسی نے بھی کبھی درخوئے اعتنا نہیں سمجھا۔ لیکن ان مشکلات اور مسائل کو درد مندی اور حساس دن اگر کسی نے محسوس کیے تو وہ قائدِ تحریک الطاف حسین ہیں جنہوں نے مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے اور ان کی مشکلوں اور پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے 28فروری 1987ء کو لیبر ونگ ایم کیو ایم کے قیام کا اعلان کیا۔ اس دن مزدوروں کے چہرے خوشی سے دمک رہے تھے۔ انہیں صاف نظر آرہا تھا کہ ان کے مسائل کا حل ان کی محنت کا صلہ اور ان کے خاندانوں کو تحفظ دینے کے لیے اب تک قابلِ یقین اور قابلِ احترام ادارہ ایم کیو ایم لیبر ونگ کی صورت میں موجود ہے۔ لیبر ونگ کے قیام سے نہ صرف یہ کہ مزدوروں کے مسائل کا حل ملا بلکہ ان اداروں میں جہاں وہ محنت کی روزی کماتے تھے ان اداروں کے مالکان کے ظلم و ستم سے بھی تحفظ ملا۔
قائدِ تحریک نے ہمیشہ لیبر ونگ کے حوالے میں محنت، لگن اور رزقِ حلال کی کمائی کا درس دیا اور ہمیشہ اس قول کی حمایت کی کہ مزدوروں کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ان کی اجرت مل جانا چاہیے۔ تاریخ میں محنت کی بدولت کانامے انجام دینے والوں کے نام ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ محنت کے ذریعے معمولی سے معمولی انسان بھی اوجِ کمال تک پہنچ سکتا ہے۔ دنیا میں عظیم انسانوں کی سوانح عمریاں اس بات کی گواہ ہیں کہ جن لوگوں نے محنت، سچائی اور جہدِ مسلسل کو اپنا شعار بنایا وہ ترقی کے آسمان پر فائز ہوئے۔ یہ ہی سبق ہمیشہ قائدِ تحریک نے لیبر ونگ کے پلیٹ فارم سے دیا جس کی وجہ سے ایم کیو ایم لیبر ونگ نے دن دگنی رات چوگنی ترقی کی اور آج ملک کے تمام اداروں میں ایم کیوایم لیبر ونگ کے یونٹ بڑی جانفشانی سے کام کررہے ہیں اور نہ صرف مزدوروں کے مسائل حل کررہے ہیں بلکہ حق پرستی کی راہ پر چل کر حق دار کو حق دلوارہے ہیں۔ مزدور کی یونین کسی بھی ادارے میں ہو وہ مزدوروں کے حقوق کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ ایم کیوایم لیبر ونگ کے قیام کو 28سال ہوئے، ان 28سال میں قائدِ تحریک کی ہدایت اور رہنمائی بھی ساتھ ساتھ ہیں۔ پہلے اکثر اداروں میں مزدوروں کو کوئی تحفظ نہیں تھا وہ نہ صرف یہ کہ جبری ریٹائیرمنٹ کا شکار ہوتے تھے بلکہ دورانِ ملازمت معمولی باتوں پر ان کی تنخواہ کاٹ لی جاتی تھی۔ ایم کیو ایم لیبر ونگ نے اس نظام کے خلاف آواز اٹھائی اور آج ملک کے گوشے گوشے میں یہ پیغام پھیل چکا ہے۔ آج لیبر ونگ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور آج خراب اور نامنصفانہ نظام کے سامنے دیوار بن کر حائل ہے۔خدا ایم کیو ایم لیبر ڈویثرن کو مزید مستحکم اور مضبوط بنائے تاکہ مزدوروں کے مسائل حل ہوتے رہیں۔
آزادکشمیرمیں معصوم کشمیریوں کا قتل عام بند کرانے کے لئے فوری طورپر اقو
...
14 May 2024
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن ارشدحسین کوکا میاب بائی پاس آپر
...
12 May 2024
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ارشدحسین کی طبیعت میں بہتری، ایم کیوا
...
11 May 2024
فوج کے کمانڈروںسے کہتاہوں خدارا اپنی پالیسی تبدیل کیجئے ، لاپتہ افراد
...
06 May 2024
خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے دباؤ ڈالنے کے معاملے پرسپریم کورٹ میں سماعت ک
...
01 May 2024
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی ممانی مرحومہ محمودہ بیگم
...
30 Apr 2024
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی اپنی ممانی مرحومہ محمودہ
...
30 Apr 2024
وقت کاتقاضہ ہے کہ ملک میں مصالحت (Re-consiliation) کی جائے، قائد تحریک
...
28 Apr 2024
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے تحقیقی اورعلمی مقالے پرمب
...
27 Apr 2024
فلسطینیوں کی موجودہ صورتحال مسلم ممالک کے کرتوتوں کا نتیجہ ہے ۔الطاف
...
27 Apr 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us