کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن رضوان بابر کی ہمشیرہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔ 20اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن رضوان بابر کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے سوگواران سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور انکے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطا کرے۔(آمین ثمہ آمین