Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب کی عوام مدد کی طلب گار ہے اور لوگ سیاست میں مصروف ہیں،ڈپٹی کنوئنر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


 Posted on: 9/7/2014 1
پنجاب کی عوام مدد کی طلب گار ہے اور لوگ سیاست میں مصروف ہیں،ڈپٹی کنوئنر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ایم کیوایم ملک واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک صورتحال پر سیاست کے بجائے عوامی خدمت میں کوشاں ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنر ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پنجاب میں سیلاب و بارشوں 
کے متاثرین کی امدادکیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر ایم کیوایم حیدرآباد زون 
کے زیراہتمام کوہ نور چوک پر لگائے جانے والے امدادی کیمپ کا دورہ 
اس موقع پر ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،راشد خلجی ،دلاور قریشی اور صابر حسین قائم خانی بھی انکے ہمراہ تھے
حیدرآباد۔۔۔07ستمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنر ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پنجاب میں سیلاب و بارشوں کے متاثرین کی امدادکیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر ایم کیوایم حیدرآباد زون کے زیراہتمام کوہ نور چوک پر لگائے جانے والے امدادی کیمپ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،راشد خلجی ،دلاور قریشی اور صابر حسین قائم خانی بھی انکے ہمراہ موجود تھے اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ پنجاب کی عوام مدد کی طلب گار ہے اور لوگ سیاست میں مصروف ہیں اور ایم کیوایم ملک واحد سیاسی جماعت ہے جو ملکی صورتحال پر سیاست کے بجائے عوامی خدمت میں کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سیاست صرف اور صرف عوامی خدمت پر مبنی ہے اورملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقلید کریں تاکہ عوام کی پریشانیوں کا خاتمہ ہوسکے۔اس موقع پر حیدرآباد کی مختلف تاجرانجمنوں اور سماجی تنظیموں نے جسمیں گرین سیڈ آئل اینڈ جنرل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیر مین محمد اعظم چوہان ، صدرمحمد احمد راجپوت ،نائب صدر عابد میاں دہلوی اور گرین اینڈ سیڈمرچنٹ گروپ کے صدر حاجی محمد ہارون ،نائب صدر عبد السلیم آرائیں ،نائب صدر دیونی داس اور سیکریٹری جنرل جلال الدین قریشی نے اجناس کی بڑی تعداد ایم کیوایم کے امدادی کیمپوں پر جمع کرائی اور ایم کیوایم کی خدمت خلق کو سہرایا ۔

5/31/2025 8:47:15 PM