Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
وزیراعظم 24گھنٹے کے اندر ٹی وی اور ریڈیو پر آکر قوم سے خطاب کریں ، الطاف حسین
Posted on: 1/21/2014
قوم سے خطاب میں دہشت گردوں کے خلاف واضح اور ٹھوس حکومتی لائحہ عمل اوراقدامات سے آگاہ کریں
دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اورعملی اقدام کا اعلان نہیں کیا گیا تو طالبان پورے ملک پر قابض ہوجائیں گے
قبضہ کے بعدطالبان اپنی خودساختہ شریعت نافذ کرکے عوام کواس پر بیعت کرنے پر مجبورکردیں گے
پاکستان پر قبضہ کے بعدطالبان، قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے مزارات کو بھی بموں سے اڑا دیں گے
حق پرست کارکنان وعوام سانحہ مستونگ کے شہداء کیلئے تین روزہ سوگ میں بھرپورشرکت کریں
قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا مستونگ میں زائرین کی بس پر بم دھماکہ پر اظہار مذمت
لندن۔۔۔21،جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ بلوچستان کے شہرمستونگ میں زائرین سے بھری بس پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوربم دھماکہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کے ایصا ل ثواب کیلئے دعاکرتے ہوئے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیاہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ طالبان اور ان کی حلیف دہشت گرد جماعتیں کئی دنوں سے بلاناغہ ملک بھرمیں دھماکے کررہی ہیں جن میں پولیس اورفوج کے جوان اور افسران بھی شہید ہورہے ہیں اور معصوم بچے، بچیوں سمیت عام شہری بھی دہشت گردی کا نشانہ بنائے جارہے ہیں لیکن افسوس صد افسوس کہ وفاقی حکومت ،دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے کسی ٹھوس لائحہ عمل کا اعلان نہیں کررہی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ان کے رفقائے کارصرف مذمتی بیانات جاری کرکے اپنی ذمہ داری کا ٹوٹل پورا کررہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ 24گھنٹے کے اندر ٹی وی اور ریڈیو پر آکر قوم سے خطاب کریں اور دہشت گردوں کے خلاف واضح اور ٹھوس حکومتی لائحہ عمل اوراقدامات سے قوم کو آگاہ کریں۔انہوں نے کہاکہ آج پوری قوم وزیراعظم کے خطاب کا بے چینی سے انتظارکررہی ہے، اگر موجودہ حکومت نے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف کوئی واضح اورٹھوس عملی اقدام اٹھانے کا اعلان نہیں کیا تواس بات کا قوی امکان ہے کہ طالبان،پاکستان پر اپنے غیراعلانیہ قبضے کو جلد ہی اعلانیہ قبضہ میں تبدیل کرکے پورے ملک پر قابض ہوجائیں گے جس کے بعد طالبان اپنی خودساختہ شریعت کوملک میں نافذ کرکے عوام کواس خودساختہ شریعت پر بیعت کرنے پر مجبورکردیں گے اوراسے نہ ماننے والوں کا کھلا قتل عام شروع کردیں گے جبکہ قوم کی ماں ، بہن اور بیٹیوں کو زبردستی کنیزیں بنالیاجائے گااورمردوں کو دوسرے اور تیسرے درجے کا غلام بنالیاجائے گا۔
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پاکستان پر قبضہ کے بعدطالبان، قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے مزارات کو بھی بموں سے اڑا کر پاکستان بنانے والوں کی ہرنشانی کو مٹادیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ مستونگ کے خلاف سوگوارتنظیموں کی جانب سے تین روزہ سوگ کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ حق پرست کارکنان وعوام سانحہ مستونگ کے شہداء کیلئے تین روزہ سوگ میں بھرپورشرکت کریں گے ۔
1/21/2026 2:55:26 AM
سانحہ گل پلازہ کراچی دشمن پیپلزپارٹی کی حکومت کی بے حسی، مجرمانہ غفلت
...
18 Jan 2026
انسانی حقوق کی ممتاز وکیل ایمان مزاری ایڈوکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی
...
17 Jan 2026
میں فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیرصاحب سےاپیل کرتاہوں کہ وہ اس بات کی تحقیق
...
17 Jan 2026
تیسری عالمی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جنگ ہوئی تو پاکستان کس کا ساتھ
...
15 Jan 2026
ایم کیوایم اوورسیز آسٹریلیا یونٹ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں ردوبد
...
13 Jan 2026
لوئر مڈل کلاس طبقے کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال کرنے سے سندھ ک
...
13 Jan 2026
شہید وفا پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید کوسلام
...
13 Jan 2026
خیبرپختونخوا کے نوجوان اور باہمت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کراچی، حیدرآ
...
11 Jan 2026
وزیراعلیٰ KPK سہیل آفریدی اوران کے ساتھیوں کو کراچی آمد پر دل کی گہرائ
...
09 Jan 2026
اتوارکو مزارقائداعظم پرباغ جناح میں ہونے والے خیبرپختونخواہ کے وزیراع
...
09 Jan 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us