نیوزویک کے تازہ شمارے کی مانگ میں اضافہ ،بہت زیادہ مانگ ہونے کی وجہ سے شمارہ پہلے ہی فروخت ہوچکاہے
نیوزویک کے تازہ شمارہ میں قائدتحریک الطا ف حسین کاانٹرویوپڑھنے کےلئے عوام بڑی تعدادمیں نیوزاسٹالز کارخ کررہے ہیں
ان تمام افراد سے معذرت کرتے ہیںجو نیوزویک کا تازہ شمارہ خریدنے کےلئے بک اسٹالز کے چکرلگارہے ہیں لیکن میگزین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مایوسی سامناکرپڑرہاہے۔ندیم نصرت
نیوزویک کی انتظامیہ سے مزیدکاپیاں دکانوںپر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے ۔امیدہے کہ جلدہی اس
شمارے کی مزیدکاپیاں بک اسٹالز پر دستیاب ہوں گی۔ندیم نصرت
لندن....9 جولائی 2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت نے ان تمام افراد سے معذرت کی ہے جوگزشتہ دوروزسے نیوزویک کا تازہ ترین شمارہ خریدنے کےلئے مختلف بک اسٹالز کے چکرلگارہے ہیں لیکن میگزین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مایوسی سامناکرپڑرہاہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیںمسلسل یہ رپورٹس موصول ہورہی ہیںکہ نیوزویک کے تازہ ترین شمارہ میں قائدتحریک الطا ف حسین کاانٹرویوپڑھنے کے لئے عوام بڑی تعدادمیں نیوزاسٹالز کارخ کررہے ہیںلیکن بہت زیادہ مانگ ہونے کی وجہ سے یہ شمارہ پہلے ہی فروخت ہوچکاہے۔انہوںنے کہاکہ نیوزویک کی انتظامیہ سے ہمارا مسلسل رابطہ ہے اورہم نے ان سے مزیدکاپیاں دکانوںپر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے ۔امیدہے کہ جلدہی اس شمارے کی مزیدکاپیاں بک اسٹالز پر دستیاب ہوں گی۔ انہو ںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبرکریں اوراپنے قریبی بک اسٹال سے رابطے میں رہیں۔
٭٭٭٭٭