نوازشریف اوران کی مسلم لیگ ن کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی معاونت اور سرپرستی کررہی ہے۔سینٹرطاہرمشہدی
کالعدم تنظیموں کے دہشت گرکراچی اورکوئٹہ سمیت پورے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں
نوازشریف اورمسلم لیگ ن کے رہنما بے حسی کامظاہرہ کرتے ہوئے خاموش رہے، انہوں نے سانحہ عباس ٹاؤن پر تعزیت کیلئے دولفظ تک نہ کہے جوان کی کراچی دشمنی کاکھلامظاہرہ ہے
دوسروں پر عسکری ونگ کے بہتان لگانے والے نوازشریف مسلم لیگ ن کے عسکری ونگ کے بارے میں قوم کوکیاجواب دیں گے جو جلسوں اورانتخابات کے موقع پر جدیدوخودکارہتھیاروں کی نمائش کرکے پنجاب کے عوام کوخوفزدہ کرتے ہیں
کراچی ۔۔۔ 5 مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹرسیدطاہرمشہدی نے کہاہے کہ میاں نوازشریف اوران کی جماعت مسلم لیگ ن خودکالعدم دہشت گرد تنظیموں کی معاونت اور سرپرستی کررہی ہے۔اپنے ایک بیان میں سینٹرطاہرمشہدی نے کہاکہ کراچی میں عباس ٹاؤن میں اتنابڑاسانحہ ہواجس میں پچاس سے زائدمعصوم وبے گناہ افرادشہیداورسوسے زائدافرادزخمی ہوئے ۔درجنوں گھرتباہ ہوگئے لیکن نوازشریف اورمسلم لیگ ن کے رہنمابے حسی کامظاہرہ کرتے ہوئے خاموش رہے اور انہوں نے سانحہ پرتعزیت کیلئے دولفظ تک نہ کہے جوان کی کراچی دشمنی کاکھلامظاہرہ ہے۔اس بے حسی اورمجرمانہ خاموشی پرشرمندہ ہونے کے بجائے میاں نوازشریف نے آج سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث کالعدم تنظیموں کی مذمت کرنے کے بجائے الٹاسیاسی جماعتوں کوبیجاتنقیدکانشانہ بنایا۔سینیٹرطاہرمشہدی نے کہا کہ دوسروں پر عسکری ونگ کے بہتان لگانے والے میاں نوازشریف مسلم لیگ ن کے عسکری ونگ کے بارے میں قوم کوکیاجواب دیں گے جواپنے جلسوں اورانتخابات کے موقع پر جدیدوخودکارہتھیاروں کی نمائش کرکے پنجاب کے عوام کوخوفزدہ کرتے ہیں۔ سینیٹرطاہرمشہدی نے کہاکہ مسلم لیگ ن خود کالعدم دہشت گردتنظیموں کی حمایت وسرپرستی کررہی ہے جوکراچی اورکوئٹہ سمیت پورے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں ۔