نئی رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان کارکنوں کے خادم ہیں حکمران نہیں، الطاف حسین
ایم کیوایم میں وڈیرانہ اور جاگیردارانہ رویہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے
کارکنان اور عوام دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نئے ذمہ داران کو برائیوں اور تکبر سے وور رکھے
میرے کارکنوں کی محبت ہی میرے لئے سب سے بڑا خزانہ ہے اور جس کے پاس یہ خزانہ ہو اس سے زیادہ دولت مند اس دنیا میں کوئی اور نہیں ہوسکتا
ذمہ داران اور کارکنان اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل پڑھیں کہ اس نے تحریک کو بچالیا
ایم کیوایم کی تنظیم نو پورے پاکستان میں نئے سورج کی مانند ہوگی جس کی کرنوں سے تاریکیاں چھٹ جائیں گی
ملک سے نا انصافیوں بدعنوانیوں، لوٹ مار اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور ملک بھر کے عوام کی خدمت کی جائے گی
رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی اپنے اور کارکنوں کے درمیان کوئی فاصلہ حائل نہ ہونے دیں
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کا تیسرا حصہ
کراچی ۔۔26 مئی 2013ء
جناب الطاف حسین نے نئی رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کارکنوں کے خاد م ہیں ،ان کے حکمران نہیں،ایم کیوایم غر یب ومتوسط طبقہ کی جماعت ہے ،اس میں وڈیرے جاگیر دار نہیں ہیں اور نہ ہی اس میں وڈیر انہ اور جاگیر ادارانہ رویہ کی گنجائش ہے ۔اگرکو ئی پارٹی عہدیدار ، کارکنوں کے ساتھ بد تمیزی کرتا پایا گیا تو اسے تحریک سے خارج کر دیا جائے گا ۔اگر کسی منتخب نما ئندے نے کارکنان کے ساتھ بد تمیزی کی تو اس سے استعفیٰ دلوا کر اس نشست پر ضمنی انتخابات کرو ادیے جائیں گے خواہ ضمنی انتخابا ت میں ہمیں شکست ہی کیوں نہ ہوجائے ۔جناب الطاف حسین نے نوتشکیل شدہ رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کو ایک مرتبہ پھر تاکید کی کہ وہ اپنے اور کارکنوں کے درمیان کوئی فاصلہ حائل نہ ہونے دیں، کارکنوں کی شکایات کو توجہ سے سنیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے کارکنوں کی شکایات سننے کیلئے فون نہیں اٹھایا انہیں کمیٹیوں سے ہٹادیا جائے گا۔
جنا ب الطاف حسین نے کارکنان سے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو کچھ ناموں پر تحفظات ہوں لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ پھر بھی میرا ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ میری وہ صحت نہیں رہی کہ ا س طرح گلی گلی چکر لگا کر تنظیم نو کر سکوں جیسے ماضی میں کیا کرتا تھا ،کاموں کا دباؤ بھی بہت زیادہ بڑھ گیا ہے لیکن میری پوری کو شش اور خواہش ہے کہ ہر سطح پر رابطہ کر کے تنظیم نو کر سکوں ۔جنا ب الطاف حسین نے کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نئے ذمہ داران کو برائیوں اور تکبر سے وور رکھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں پاکستان میں تھا تو مختلف زونوں ،سیکٹروں اور یونٹوں کے اچانک دورے کرتا تھا اور میں نئے ذمہ داران کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ نائن زیر و پر نہ بیٹھے رہیں اور غیر اعلانیہ دورے کریں ۔جناب الطاف حسین نے اس موقع پر ایم کیوایم کے کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بتانہیں سکتا کہ میں آپ سے کس قدر پیار کرتا ہوں۔میری سمجھ میں نہیں آتا کہ کس طرح آپ سے اپنی محبت کا اظہار کروں،میںآپ کوبس اپنے پیا رکا تحفہ بھیجتا ہوں ، اسے قبول کر لیں۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں اللہ کے حضور شکر گزار ہوں کہ اس نے میرے پیارے پیارے کارکنوں کے دل میں میرے لئے کوئی برائی نہیں ڈالی بلکہ ان کے دلوں میں میرے لئے پیار ہی پیار ڈالا ہے ، میرے کارکنوں کی یہ محبت ہی میرے لئے سب سے بڑا خزانہ ہے اور جس کے پاس یہ خزانہ ہو اس سے زیادہ دولت مند اس دنیا میں کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ جناب الطاف حسین نے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں سے کہاکہ وہ گھرپہنچنے کے بعد نہادھوکر اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل پڑھیں کہ اس نے تحریک کو بچالیا۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں مرتے دم تک صاحب ایمان رکھے اور جب ہمارا دم نکلے تو ہماری زبان پر کلمہ طیبہ ہو۔ انہوں نے دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو یہ تنظیم نو پورے پاکستان میں نئے سورج کی مانند ہوگی جس کی کرنوں سے تاریکیاں چھٹ جائیں گی، ملک سے ناانصافیوں بدعنوانیوں، لوٹ ماراور کرپشن کا خاتمہ ہوگااور ملک بھر کے عوام کی خدمت کی جائے گی ۔ملک بھر میں اسکول ،کالج اورصحت کے مراکزتعمیر ہونگے ، تعلیم اورصحت کی سہولیات سب کیلئے برابر ہونگیں، خواتین کا احترام ہوگا، ملک سے کاروکاری اورونی جیسی فرسودہ رسومات کاخاتمہ ہوگا، خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم سے پورے ملک کے عوام کونجات دلائی جائے گی ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس نیک مشن ومقصد میں آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کمیٹی کے رکن عامر فاروقی شہید اورایم کیوایم نیوکراچی کے کارکن محمد ارسلان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اورشہداء کے قاتل اپنے منطقی انجام کو پہنچیں۔