Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
مون گارڈنز کراچی کے مکینوں کو ان کے گھروں سے نکالنا سراسر ظلم ، زیادتی اور کھلا تعصب ہے، ندیم نصرت
Posted on: 11/13/2015
مون گارڈنز کراچی کے مکینوں کو ان کے گھروں سے نکالنا سراسر ظلم ، زیادتی اور کھلا تعصب ہے، ندیم نصرت
سندھ بالخصوص کراچی میں قائم غیرقانونی بستیاں، مذہبی انتہاء پسند دہشت گردوں کی آماجگاہیں بن چکی ہیں، ندیم نصرت
حکومت ، غیرقانونی تعمیرات گرانے میں دلچسپی رکھتی ہے توسب سے ان غیرقانونی بستیوں کا خاتمہ کرے، ندیم نصرت
جب مون گارڈنز کی زمین پر غیرقانونی قبضہ کرکے غیرقانونی فلیٹس بنائے جارہے تھے اور باقاعدہ تشہیر کرکے فروخت کیاجارہا تھا اس وقت محکمہ ریلوے، وفاقی اور سندھ حکومتیں اور انتظامیہ کہاں سوئی ہوئی تھیں؟ندیم نصرت
حکومت اور انتظامیہ کی اس مجرمانہ غفلت کی سزا مون گارڈنز کے ان غریب مکینوں کو کیوں دی جارہی ہے جنہوں نے
اپنا سب کچھ بیچ کر ان فلیٹس کی قیمت ادا کی ؟ ندیم نصرت
سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان انسانیت کے نام پر مون گارڈنز کے مکینوں کی بے دخلی کے احکامات واپس لیکر حکومت اور انتظامیہ کے ان وزراء ، اہلکاروں اور بے ضمیر بلڈرز کے خلاف ایکشن لیں، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائم مقام کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ اگر حکومت ، غیرقانونی تعمیرات گرانے میں دلچسپی رکھتی ہے توسب سے پہلے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں قائم غیرقانونی بستیوں کا خاتمہ کرے جو مذہبی انتہاء پسند دہشت گردوں کی آماجگاہیں بن چکی ہیں۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ مون گارڈنز کراچی کے مکینوں کو ان کے گھروں سے نکالنا سراسر ظلم ، زیادتی اور کھلا تعصب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور انتظامیہ کو پورے شہر میں صرف مون گارڈنز ہی کیوں غیرقانونی نظرآرہا ہے ۔ کراچی میں اس وقت سینکڑوں غیرقانونی بستیاں تعمیر ہیں جن میں آباد لاکھوں مکینوں نے کراچی کا رخ کرکے سرکاری زمینوں پر قبضے کرکے اپنے مکانات تعمیر کیے اور سرکاری خزانے میں ان تعمیرات سے ایک پائی بھی وصول نہیں ہوئی ۔ ان بستیوں کے مکینوں کی جانب سے پانی ، بجلی اور دیگر یوٹیلٹی بل تک ادا نہیں کیے جاتے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ حکومت نے ان غیرقانونی بستیوں کے خلاف کبھی کوئی ایکشن نہیں لیا حتیٰ کہ ان غیرقانونی بستیوں کے خلاف عدالتی احکامات تک کی تعمیل نہیں کروائی ۔ آخر کیا وجہ ہے کہ تمام ترقانون کا نفاذ صرف اور صرف مون گارڈنز کے مکینوں پر ہی کیوں کیاجارہا ہے ؟ انہوں نے کہاکہ مون گارڈنز کے مکینوں نے باقاعدہ قیمت ادا کرکے اپنے فلیٹس خریدے ہیں اگریہ تعمیرات غیرقانونی تھیں تو ان کو تعمیر کیوں ہونے دیاگیا؟ جب اس زمین پر غیرقانونی قبضہ کرکے غیرقانونی فلیٹس بنائے جارہے تھے اور ان کو باقاعدہ تشہیر کرکے فروخت کیاجارہا تھا اس وقت محکمہ ریلوے، وفاقی اور سندھ حکومتیں اور انتظامیہ کہاں سوئی ہوئی تھیں؟ حکومت اور انتظامیہ کی اس مجرمانہ غفلت کی سزا مون گارڈنز کے ان غریب مکینوں کو کیوں دی جارہی ہے جنہوں نے اپنا سب کچھ بیچ کر ان فلیٹس کی قیمت ادا کی ؟ ندیم نصرت نے کہاکہ اگر حکومت کو غیرقانونی تعمیرات گرانے میں اتنی ہی دلچسپی ہے تو وہ پہلے سندھ کے چپہ چپہ خصوصاً کراچی میں قائم ان سینکڑوں غیرقانونی بستیوں کو ختم کرے جو آج خود سرکاری ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق طالبان سمیت مختلف مذہبی انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکی ہیں اور جن کے نام ایک مؤقر انگریزی اخبار نے گزشتہ دنوں شائع بھی کیے ہیں۔ ندیم نصرت نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے دردمندانہ اپیل کیکہ وہ انسانیت کے نام پر مون گارڈنز کے مکینوں کی بے دخلی کے احکامات واپس لیکر حکومت اور انتظامیہ کے ان وزراء ، اہلکاروں اور بے ضمیر بلڈرز کے خلاف ایکشن لیں جنہوں نے غیرقانونی زمین پر ان تعمیرات کی اجازت دی۔
*****
10/31/2025 8:45:35 AM
The 27th Constitutional Amendment saying that the move aims to beef up
...
30 Oct 2025
Passage of 27th Constitutional Amendment is in pipeline as escalated e
...
28 Oct 2025
The 26th Constitutional Amendment and the Future of the Justice System
...
27 Oct 2025
I want to make Pakistan free in letter and spirit and independent. S
...
25 Oct 2025
Happydiwali2025
...
20 Oct 2025
Altaf Hussain calls for permanent ceasefire with Afghanistan:
...
16 Oct 2025
Make good bilateral ties with Afghanistan rather than becoming deadlie
...
16 Oct 2025
Altaf condemns impediments in KP CM election; calls It “Injustice to P
...
14 Oct 2025
Creating impediments in the election of the KP CM through undemocrati
...
13 Oct 2025
Late Aftab Ud Din Baqai will remain immortal in the history of the MQM
...
11 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us