لاہورمیں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدرعامربلوچ پرحملہ اورانکے ماموں کوشہیدکرنے والے مسلح دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے۔ قائدتحریک الطاف حسین کاوزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ
عامربلوچ پر فائرنگ میں ملوث مسلح دہشت گردوں کاتعلق قبضہ گروپ سے ہے جن کاپیشہ زمینوں پرقبضے کرنااورجرائم کی کارروائیاں کرناہے
اس قبضہ گروپ کوگرین ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی بھرپورحمایت حاصل ہے جو اس قبضہ گروپ کامعاون ومددگاربناہواہے
اگروزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کرکے اس میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکرنے کاحکم نہ دیاتوایم کیوایم وزیراعلیٰ پنجاب کوبھی حملہ آوروں کا معاونت کارسمجھنے پر مجبورہوگی
الطاف حسین نے عامربلوچ کو فون کرکے انکی خیریت دریافت کی اور واقعہ میں انکے ماموں منظورفریدی کی شہادت پر تعزیت کی
بعض عناصرپنجاب میں ایم کیوایم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاکرایم کیوایم کے رہنماؤں وکارکنوں کودہشتگردی کانشانہ بنارہے ہیں
ایم کیوایم کے کارکنان اپنے حوصلوں کوجواں رکھیں، جرات وہمت سے کام لیں اوراللہ کے انصاف پریقین رکھیں۔الطاف حسین
لندن۔۔۔ 29 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدرعامربلوچ پرلاہورمیں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اس واقعہ میں عامربلوچ کے ماموں منظورفریدی شہیدہوگئے جبکہ عامربلوچ معجزاتی طورپرمحفوظ رہے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی توجہ اس جانب دلائی کہ عامربلوچ پر فائرنگ میں ملوث مسلح دہشت گردوں کاتعلق قبضہ گروپ سے ہے جن کاپیشہ زمینوں پرقبضے کرنااورجرائم اورقتل وغارتگری کی کارروائیاں کرناہے ۔علاقے کے لوگوں کاکہناہے کہ اس قبضہ گروپ کوگرین ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی بھرپورحمایت حاصل ہے جو اس قبضہ گروپ کامعاون ومددگاربناہواہے۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدرعامربلوچ پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ اورانکے ماموں کی شہادت کے واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائے اوراس میں ملوث دہشت گردوں اورانکے معاون ومددگاربننے والے پولیس اہلکاروں کوفی الفور گرفتارکیاجائے اورانہیں قانون کے مطابق سخت سزادی جائے ۔ اگر ایسا نہیں کیاگیااوروزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کرکے اس میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکرنے کاحکم نہ دیاتوایم کیوایم وزیراعلیٰ پنجاب کوبھی حملہ آوروں کامعاونت کارسمجھنے پر مجبورہوگی۔دریں اثناء جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدرعامربلوچ کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اورفائرنگ کے واقعہ میں انکے ماموں منظورفریدی کی شہادت پر دلی تعزیت کااظہار کیا۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ منظورفریدی مرحوم کو شہادت کا درجہ دیکراپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب کے تمام ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی کہ بعض عناصر پنجاب میں ایم کیوایم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاکرایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں لیکن ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اپنے حوصلوں کوجواں رکھیں، جرات وہمت سے کام لیں اوراللہ کے انصاف پریقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ ہی سب سے بہترانصاف کرنے والاہے۔