قائد تحریک الطاف حسین کے جانشین کے بارے میں غور کرنے کی خبریں سراسر غلط،بے بنیاد، گمراہ کن، غیر ذمہ دارانہ اور مضحکہ خیز ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
یہ گمراہ کن خبریں ایک سازش کے تحت ایم کیوایم کی قیادت کے بارے میں کارکنوں اور عوام میں غلط فہمیاں اور کنفیوژن پیدا کرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں
ایم کیوایم دشمن عناصر خواہ کتنی ہی سازشیں کرلیں ایم کیوایم کی صفوں میں انتشار کی خواہش و کوشش کرنے والوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکیں گی
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایم کیوایم کے تمام کارکنان و ذمہ داران ماضی کی طرح آج بھی قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں پوری طرح متحد و منظم ہیں
کراچی ۔۔۔21 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بعض اخبارات میں قائدتحریک الطاف حسین کے جانشین کے بارے میں غورکرنے کی خبروں کو سراسر غلط ،بے بنیاد،گمراہ کن،غیر ذمہ دارانہ اورمضحکہ خیز قرار دیا ہے ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اوریہ گمراہ کن خبر یں ایک سازش کے تحت ایم کیوایم کی قیادت کے بارے میں کارکنوں اورعوام میں غلط فہمیاں اورکنفیوژن پیداکرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس طرح کی گمراہ کن اورمضحکہ خیزخبریں پھیلانے اور تبصرے تجزیے کرنے والے صحافی اور تجزیہ کارخواہ کچھ بھی کہیں اورایم کیوایم دشمن عناصر خواہ کتنی ہی سازشیں کرلیں ایم کیوایم کی صفوں میں انتشارکی خواہش وکوشش کرنے والوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکیں گی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ایم کیو ایم کے تمام کارکنان وذمہ داران ماضی کی طرح آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں پوری طرح متحدومنظم ہیں۔