قائد تحریک الطاف حسین کا سینئر صحافی افتخاراحمد سے ٹیلی فون پر رابطہ
افتخاراحمد کی علالت پر تشویش کااظہار اور صحت یابی کی دعا کی
خیریت دریافت کرنے پرافتخاراحمد کا الطاف حسین سے اظہارتشکر
لندن۔۔۔20،مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف اینکرپرسن اور سینئر صحافی افتخاراحمد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔ جناب الطاف حسین نے افتخار احمدکی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا بھی کی۔افتخاراحمد نے خیریت دریافت کرنے اور یکجہتی کے اظہار پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کی اوران سے خصوصی دعا کی درخواست کی۔