عوام وکارکنان جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا پروگرام ’’ رپورٹ کارڈ ‘‘ 13اگست بروز جمعرات کی صبح پاکستان میں 9بجے اورلندن وقت کے مطابق صبح 10 بجے نشر مکرر کے طور پر لازمی دیکھیں، رابطہ کمیٹی
رپورٹ کارڈ پروگرام میں میزبان عائشہ بخش نے ایم کیوایم کی جانب سینیٹ ،قومی وصوبائی اسمبلیوں سےدیئے گئے استعفوں کے حوالے سے اہم سولات پوچھے تھے
پروگرام میں ملک کے چوٹی تجزیہ نگاروں نے شرکت کی تھی مہمانوں نے مثبت جوابات دے کر ایم کیوایم مخالفین کے منہ بند کر دیئے
پاکستان او ربرطانیہ کے علاوہ دیگر ممالک میں رہنے والے عوام اپنے اپنے ملک کے ٹائم کے مطابق ’’پروگرام رپورٹ کارڈ ‘‘ دیکھیں
لندن ۔۔ 13،جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 12اگست بروز بدھ کی شب جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا پروگرام ’’ رپورٹ کارڈ ‘‘ 13اگست بروز جمعرات کی صبح پاکستان میں 9بجے اور لندن وقت کے مطابق صبح 10 نشر مکرر کے طور پر لازمی دیکھیں جبکہ دنیا بھر میں مقیم افراد اپنے اپنے ممالک کے ٹائم کے مطابق یہ پروگرام دیکھیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا پرگرام ’’ رپورٹ کارڈ ‘‘ جس میں میزبان عائشہ بخش کی جانب سے نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سینیٹ ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے دیئے گئے استعفوں کے حوالے سے تین اہم سوالات رکھے گئے تھے اس میں ملک کے چوٹی کے تجزیہ نگار وں نے انتہائی مثبت جوابات دے کرایم کیوایم مخالفین کے منہ بند کر دیئے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے بزرگ ،خواتین ،نوجوانوں ،ہمدردوں اور ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جیو ٹی وی پر نشر کئے گئے پروگرام ’’ رپورٹ کارڈ ‘‘ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9اور لندن وقت صبح 10بجے بروز جمعرات لازمی دیکھیں ۔