Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان ، طالبان کی جانب سے مذاکراتی عمل کاحصہ بنیں تاکہ پاکستان کومستحکم اورمعصوم شہریوں کی جانیں بچایاجاسکے،سول سوسائٹی


عمران خان ، طالبان کی جانب سے مذاکراتی عمل کاحصہ بنیں تاکہ پاکستان کومستحکم اورمعصوم شہریوں کی جانیں بچایاجاسکے،سول سوسائٹی
 Posted on: 2/4/2014 1
عمران خان، طالبان کی جانب سے مذاکراتی عمل کاحصہ بنیں تاکہ پاکستان کومستحکم اورمعصوم شہریوں کی جانیں بچایاجاسکے،سول سوسائٹی
عمران خان نے ہمیشہ طالبان سے مذاکرات کی بات کی ہے اورڈرون حملوں کومذاکرات کی راہ میں رکاوٹ قراردیاتھا
عمران خان صاحب فوری طورپرطالبان کی آفرکوقبول کرکے مذاکراتی کمیٹی کاحصہ بنیں اوراپناتبدیلی کانعرہ پوراکریں
کراچی پریس کلب کے باہرسول سوسائٹی کے افرادکامظاہرہ
کر اچی:(اسٹاف رپورٹر)
سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہرپرامن مظاہرہ کیاگیاجس میں شریک مظاہرین نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراۂ عمران خان سے پرّزور مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان، طالبان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی پانچ رکنی کمیٹی کی پیش کش کومن عن قبول کریں اورطالبان کی جانب سے مذاکراتی عمل کاحصہ بنیں تاکہ پاکستان کومستحکم اورمعصوم شہریوں کی جانیں بچایاجاسکے ۔مظاہرے میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افرادمیںیوتھ ونگ ، خواتین کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات شامل تھیں جنہوں نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جس پرعمران خان سے مطالبات تحریرتھے جن میں ’’عمران خان آپ مذاکرات سے بیک آؤٹ نہ کریں‘‘،’’عمران خان آپ نے کہاتھاکہ طالبان ہمارے اپنے ہیں توپھرملک میں امن کی خاطران سے مذاکرات کیوں نہیں کیے جارہے؟‘‘،’’عمران خان، آپ کی طالبان دوست پالیسی کے تحت ہی طالبان نے خود آپ کو نامزدکیا ہے تولہٰذااب آپ ملک میں امن وامان اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے خاطرمذاکرات میں شامل ہوں‘‘ ، ’’ خان صاحب !آپ طالبان کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی پیش کش کو ٹھکرارہے ہیں تویہ آپ کے قول وفعل میں کھلا تصادنہیں؟‘‘پریس کلب کے باہرسول سوسائٹی کامظاہرین نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ طالبان سے مذاکرات کی بات کی ہے اورڈرون حملوں کومذاکرات کی راہ رکاوٹ قراردیاہے تاہم اب جب حکومت طالبان سے مذاکرات کیلئے تیارہے اورڈرون بھی تقریباًبندہوگئے ہیں عمران خان صاحب مذاکرات سے راہ فراراختیار کررہے ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ عمران خان صاحب فوری طورپرطالبان کی آفرکوقبول کرکے مذاکراتی کمیٹی کاحصہ بنیں اوراپناتبدیلی کانعرہ پوراکریں۔

5/31/2025 8:47:12 PM