سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کی آبادی کوہمیشہ ایک سازش کے تحت کم کرکے دکھایاگیا، غیرمنصفانہ حلقہ بندیوں کے ذریعے ان کے سیاسی حقوق پر ڈاکہ ڈالاگیا۔الطاف حسین
شہری علاقوں کی آبادیاں کم ظاہرکرنے کیلئے ایسے ایسے جعلی گاؤں گوٹھوں کی آبادیاں کاغذات میں دکھائی گئیں جن کاکوئی وجودہی نہیں تھا
نوابشاہ اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں کے ساتھ مسلسل ناانصافیاں کی گئیں اورغیرقانونی حلقہ بندیوں کے ذریعے ان کی نشستیں کم کی گئیں
اگر عوام کو مسلسل ظلم وناانصافیوں کانشانہ بنایا جائے اورانکی آواز کوطاقت سے دبایاجائے تو انکے جذبات پریشرککرکی طرح پھٹ پڑتے ہیں
نوابشاہ میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں قائم کئے گئے کیمپ پرکارکنوں سے گفتگو
حیدرآبادسے زیادہ اگرمجھ سے کوئی محبت کرنے والاکوئی شہر ہے تووہ نوابشاہ ہے ۔الطاف حسین
ایم کیوایم نوابشاہ زون کے کارکنوں کافلک شگاف نعروں اور اشعارکے ذریعے الطاف حسین سے اپنی محبت وعقیدت کااظہار
لندن۔۔۔ 7 اکتوبر2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کی آبادی کوہمیشہ ایک سازش کے تحت کم کرکے دکھایاگیااور غیرمنصفانہ حلقہ بندیوں کے ذریعے ان کے سیاسی حقوق پر ڈاکہ ڈالاگیالیکن اب یہ ناانصافیوں اورحق تلفیوں کاسلسلہ زیادہ عرصہ جاری نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے یہ بات آج نوابشاہ میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں قائم کئے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے کیمپ پرکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ جس طرح پریشرککربھی زیادہ پریشرپڑنے پر پھٹ پڑتاہے اسی طرح اگرکسی علاقے کے عوام کوطویل عرصہ تک مسلسل ظلم وناانصافیوں کانشانہ بنایا جائے ، ان کی مسلسل حق تلفی کی جائے اوران کی آواز کوطاقت سے دبایاجائے تو ان کے جذبات بھی پریشرککرکی طرح پھٹ پڑتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ نوابشاہ اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں کے ساتھ مسلسل ناانصافیاں کی جاتی رہیں اورغیرقانونی حلقہ بندیوں کے ذریعے ان کی نشستیں کم کی گئیں تاکہ انہیں ان کے سیاسی حقوق سے محروم رکھاجائے جبکہ دوسری جانب شہری علاقوں کی آبادیاں کم ظاہرکرنے کیلئے ایسے ایسے جعلی گاؤں گوٹھوں کی آبادیاں کاغذات میں دکھائی گئیں جن کاکوئی وجودہی نہیں تھا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جیری مینڈرنگ یعنی حلقہ بندیوں میں سازشوں کے ذریعے غیرمنصفانہ کانٹ چھانٹ کے جو مصنوعی طریقے اپنائے گئے ہیں وہ وقتی طورپرتوکامیاب ہوسکتے ہیں لیکن یہ ہتھکنڈے طویل عرصے تک کامیاب نہیں ہوسکتے لہٰذاحکمرانوں کوچاہیے کہ وہ یہ مصنوعی طریقے اپنانا چھوڑدیں۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ مصنوعی طریقوں کایہ سلسلہ جلد ہی ختم ہوگا اور سندھ کے وڈیرے جاگیرداروں نے سندھ کے عوام کے ساتھ جوزیادتیاں کی ہیں ان کاخاتمہ ہوگااورجن علاقوں کے عوام کا حق ماراگیاہے انہیں ان کاحق ملے گا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں نوابشاہ کے کارکنوں اورعوام نے بھی بہت قربانیاں دی ہیں اورنوابشاہ کے کارکنان وعوام آج بھی تمام ترمشکلات کے باوجود ثابت قدمی سے تحریکی جدوجہدمیں شامل ہیں۔ اس موقع پر نوابشاہ زون کے کارکنوں کاجوش وخروش قابل دید تھاجنہوں نے جناب الطاف حسین کی گفتگوکے دوران فلک شگاف نعرے لگائے اورترانوں اورمختلف اشعارکے ذریعے اپنی محبت وعقیدت کااظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے ان کے جذبات کوسراہتے ہوئے کہاکہ حیدرآبادسے زیادہ اگرمجھ سے کوئی محبت کرنے والاکوئی شہر ہے تووہ نوابشاہ ہے اورمیں نوابشاہ کے کارکنان وعوام کواپناسلام پیش کرتاہوں۔انہوں نے تحریکی جدوجہدمیں شہیدہونے والے نوابشاہ کے کارکنوں کوخراج عقیدت پیش کیااوران کیلئے دعائے مغفر ت کی ۔ انہوں نے انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشارہوکرخدمت خلق فاؤنڈیشن کیلئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر نوابشاہ زون کے تمام کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔