Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کے سیاسی کارکنوں کی بڑے پیمانے پرگرفتاریاں قابل مذمت ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


 سندھ کے سیاسی کارکنوں کی بڑے پیمانے پرگرفتاریاں قابل مذمت ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/23/2020

سندھ کے سیاسی کارکنوں کی بڑے پیمانے پرگرفتاریاں قابل مذمت ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
چھاپے گرفتاریوں اور میڈیاٹرائل سے سندھ دھرتی کے حقوق کے سیاسی کارکنوںکے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے
 سندھ کے سیاسی کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اور تمام گرفتارشدگان کو رہا کیاجائے

لندن۔۔۔20،جون2020ئ

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی اورحیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے رینجرز اورپولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں ، ہمدردوں اور سندھی بولنے والے سیاسی کارکنوںکی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، ان پر وحشیانہ تشدد اورجبری گمشدگیوںکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے کراچی ، حیدرآباد ، سندھ کے دیگر شہری اور دیہی علاقوںمیں سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپوںاور گرفتاریوںکا سلسلہ شروع کردیا گیا جن کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب سے پنجابی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سندھ کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں ، سندھ کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے اور سندھ کے عوام کے احساس محرومی کی شدت میںاضافہ کیاجارہا ہے اور دوسری جانب ان غیرمنصفانہ ،جابرانہ اورظالمانہ اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنے اور حقوق کامطالبہ کرنے والے سندھی اوراردوبولنے والے سندھی سیاسی کارکنوں کو نہ صرف گرفتارکیاجارہاہے بلکہ میڈیا پر انہیں دہشت گرد اورٹارگٹ کلر بناکرپیش کیاجارہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک منظم سازش کے تحت سندھ کے شہری اوردیہی عوام کو آپس میں لڑایا جاتارہا ہے تاکہ سندھ کے وسائل کو لوٹاجاتارہے، سندھ کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھاجاتارہے اورسندھ، پنجاب کی کالونی بنارہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ سندھ کے مستقل باشندے، پنجابی اسٹیبلشمنٹ کی'' لڑاؤ اورحکومت کرو ''کی سازش کو سمجھ چکے ہیں اور ان کے درمیان اتحاد کی فضاء پروان چڑھ رہی ہے۔جب سے سندھی بولنے والے سندھیوںاور اردوبولنے والے سندھیوںنے سندھ کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کاآغاز کیاہے تو پنجابی اسٹیبلشمنٹ بری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور سندھ کے حقوق کامطالبہ کرنے والوںپرریاستی مظالم ڈھانے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ظلم وستم ، چھاپے گرفتاریوں اور میڈیاٹرائل سے سندھ دھرتی کے حقوق کی جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکنوںکے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے اور نہ ہی قیدوبند کی صعوبتوںسے انہیں خوف زدہ کیاجاسکتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ سندھ کے سیاسی کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اور تمام گرفتارشدگان کو رہا کیاجائے۔

٭٭٭٭٭



5/30/2025 3:09:25 PM