Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سن چیریٹی کے زیراہتمام عیدالاضحی کے دوسرے روزبھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تعاون سے اجتماعی قربانی کی گئیں


سن چیریٹی کے زیراہتمام عیدالاضحی کے دوسرے روزبھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تعاون سے اجتماعی قربانی کی گئیں
 Posted on: 10/7/2014
سن چیریٹی کے زیراہتمام عیدالاضحی کے دوسرے روزبھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تعاون سے اجتماعی قربانی کی گئیں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدامین الحق نے قربانی کے جانوروں کاگوشت غریب وغرباء اور مستحق خاندانوں میں تقسیم کیاگیا
سن چیریٹی بین الاقوامی سطح پرقائدتحریک الطاف حسین کے ویژن کے مطابق کام کرکے ان پیغام کودنیابھرمیں پھیلارہاہے،امین الحق
کراچی:۔۔۔ 7؍ اکتوبر2014 ء
بین الاقوامی فلاحی ادارے سن چیریٹی کے زیراہتمام عیدالاضحی کے دوسرے روزبھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تعاون سے اجتماعی قربانی کی گئیں اورقربانی کے جانوروں کاگوشت پورے اہتمام کے ساتھ غریب وغرباء اور مستحقین میں تقسیم کیاگیا۔علاوہ ازیں عیدالاضحی کے دوسرے روزایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدامین الحق نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر6-Lمجاہدآبادمیں سن چیریٹی کادورہ کیااور قربانی کیے گئے جانوروں کاگوشت اپنے ہاتھوں سے ہزاروں مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا اوراس موقع پرانہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سن چیریٹی بین الاقوامی سطح پرفلاحی سرگرمیوں کوجاری رکھے ہوئے ہے جوقائدتحریک الطاف حسین کے ویژن کے مطابق کام کرکے ان پیغام کودنیابھرمیں پھیلارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعاون سے قربانی کیے گئے جانوروں کے گوشت کی تقسیم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کامقصد دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ہے۔اس موقع پرحق پرست رکن سندھ اسمبلی مظاہرامین ،سن چیریٹی انٹرنیشنل کے رضاکارغلام دستگیرخرم اورقصبہ علیگڑھ سیکٹرکے انچارج وارکین بھی موجودتھے۔

5/31/2025 8:49:43 PM