Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کیمپ قائم کئے جائیں، قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی ہدایت
Posted on: 10/26/2015
زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کیمپ قائم کئے جائیں، قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی ہدایت
ہولناک زلزلے سے شدید جانی ومالی نقصان ہوا ہے اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ متاثرین امداد کے منتظر ہیں، الطاف حسین
زلزلہ متاثرین کی بھرپورامداد کرنا اور ان کی بھرپورمدد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے، الطاف حسین
آزمائش کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے حاضرہیں، حکومتی اداروں کو پیشکش
عوام بالخصوص مخیر حضرات زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے حسب توفیق دل کھول کرعطیات دیں، الطاف حسین کی اپیل
عوام ،غذائی اجناس، گرم کپڑے، کمبل ، ادویات اور دیگر امدادی اشیاء خدمت خلق فاؤنڈیشن
کے امدادی کیمپوں میں جمع کرائیں،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کیمپ قائم کئے جائیں ۔ یہ ہدایت انہوں نے پیرکے روز نائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے اجلاس سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے دئ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج صبح ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے ہولناک زلزلے سے شدید جانی ومالی نقصان ہوا ہے اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ متاثرین امداد کے منتظر ہیں ۔ ان زلزلہ متاثرین کی بھرپورامداد کرنا اور ان کی بھرپورمدد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے لہٰذا ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار زلزلہ سے متاثرہ بھائیوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کیمپس قائم کریں ،غذائی اجناس،گرم کپڑے اور دیگر امدادی اشیاء جمع کرکے متعلقہ حکومتی اداروں کے حوالہ کریں تاکہ زلزلہ متاثرین کی بروقت اور بھرپورمدد کی جاسکے ۔ جناب الطاف حسین نے متعلقہ حکومتی اداروں کو پیشکش کی کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے کارکنان زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے حاضرہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ایم کیوایم کے کارکنان زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جاکر متاثرین کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دریں اثناء جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام بالخصوص مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے حسب توفیق دل کھول کرعطیات دیں اور غذائی اجناس، گرم کپڑے، کمبل ، ادویات اور دیگر امدادی اشیاء خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں میں جمع کرائیں۔
*****
11/18/2025 1:18:32 PM
MQM leader Altaf slams coalition government of Pakistan over the passa
...
16 Nov 2025
اگر میری برسوں پہلے بیان کردہ باتوں پر توجہ دی جاتی تو نہ آئین میں 26
...
11 Nov 2025
If we examine the conduct of both the military and the political parti
...
11 Nov 2025
یہ پاکستان کا المیہ ہے کہ وہ سیاسی جماعتیں جو خود کوجمہوریت کی علمبرد
...
09 Nov 2025
Only MQM, as political party, raised common men to the status of lawm
...
01 Nov 2025
The 27th Constitutional Amendment saying that the move aims to beef up
...
30 Oct 2025
Passage of 27th Constitutional Amendment is in pipeline as escalated e
...
28 Oct 2025
The 26th Constitutional Amendment and the Future of the Justice System
...
27 Oct 2025
I want to make Pakistan free in letter and spirit and independent. S
...
25 Oct 2025
Happydiwali2025
...
20 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us