رابطہ کمیٹی ان تمام کاروباری ، تجارتی ، صنعتی اور چھوٹے بڑے کاروبار کرنے والے افراد اور انجمنوں کے نام ، ٹیلی فون نمبراور پتے تنظیم کی مستقل ڈائریوں میں درج کرلیں جنہوں نے انسانیت کے احترام میں ایم کیوایم کی ہڑتال کا ساتھ دیا۔ الطاف حسین
ان تمام جماعتوں اورافراد کا شکریہ ادا کرنے کیلئے جلدہی تشکرکی ایک تقریب کا اہتمام کرکے
ان تمام انجمنوں اور افراد کو مدعو کریں
شہر کے دیگر مسائل کے حل کیلئے اور شہر کی ترقی، کامیابی اور کامرانی کیلئے ان سے ان کی قیمتی رائے
اور مشورے بھی لیے جائیں۔الطاف حسین
لندن۔۔۔ 29 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کاروباری ، تجارتی ، صنعتی اور دیگر چھوٹے بڑے کاروبار کرنے والے ان تمام افراد اور انجمنوں کے نام ، ٹیلی فون نمبراور پتے تنظیم کی مستقل ڈائریوں میں درج کرلیں جو شہرکے عوام کے دکھ دردمیں شریک رہتے ہیں اور جنہوں نے انسانیت کے احترام میں اپنی اپنی سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی ہڑتال کا ساتھ دیا۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے کہاکہ ان تمام جماعتوں اورافراد کا شکریہ ادا کرنے کیلئے وہ جلدہی تشکرکی ایک تقریب کا اہتمام کرکے ان تمام انجمنوں اور افراد کو مدعو کریں جنہوں نے ہڑتال کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا ہے تاکہ انہیں بھی شہر کے دیگر مسائل کے حل کیلئے اور شہر کی ترقی، کامیابی اور کامرانی کیلئے ان سے ان کی قیمتی رائے اور مشورے بھی لیے جائیں ۔ تاکہ ہم سب ایک پیج پر آکر شہریوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرسکیں اور ان سے مشاورت کا سلسلہ اور تعلق داری مستقل بنیادوں پر مزید پروان چڑھاسکیں۔