حق پرست عوام اور کارکنان رضوان الدین، ساجد علی اور شاہین پرویز کی صحت یابی کے لئے اللہ تعالی کے حضوردعائیں کریں، الطاف حسین کی اپیل
لندن ۔۔۔ 20، جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم برطانیہ ٹوٹنگ یونٹ کے انچارج رضوان الدین ،ویمبلے یونٹ کے انچارج ساجد علی اور بریڈ فورڈ یونٹ کے کارکن ڈاکٹر خرم رضوی کی والدہ شاہین پرویز کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جلدو مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے۔(آمین)
جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ تمام افراد کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے اللہ تعالی کے حضوردعائیں کریں۔