Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
جنرل راحیل شریف، آئی ایس آئی کے دوسابقہ چیف کے خلاف وزیراعظم نوازشریف کے وزراء کے الزامات کی تحقیقات کرائیں، الطاف حسین
Posted on: 7/25/2015
جنرل راحیل شریف، آئی ایس آئی کے دوسابقہ چیف کے خلاف وزیراعظم نوازشریف کے وزراء
کے الزامات کی تحقیقات کرائیں، الطاف حسین
مجھے امید ہے کہ جنرل راحیل، حضرت عمر بن خطاب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جنرل شجاع پاشا اورجنرل ظہیر الاسلام پر
درج ذیل الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں گے، الطاف حسین
خواجہ آصف اور محمد زبیرنے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کے دھرنے کا پروگرام آئی ایس آئی کے دوسابقہ چیف نے بنایا تھا
آئی ایس آئی کے ان سابقہ چیفس نے سرمایہ داروں کے ذریعہ عمران خان کے دھرنے کیلئے رقم فراہم کیں
اینکرپرسن جاوید چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ 126 دن کے دھرنوں میں تاوان (Ransom)کی بھاری رقوم بھی خرچ کی گئیں
جنرل راحیل شریف صاحب! آپ اوپر بیان کیے گئے نکات کی تحقیقات کا فی الفوراعلان کریں
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ نے اپنی عنایت اور فضل وکرم کے طفیل آپ کو مسلح افواج کے منصب اعلیٰ کی سربراہی عطاکی ہے تاکہ آپ بھی خلافت راشدہ کے دوسرے امیر حضرت عمر فاروقؓ بن خطاب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انصاف سے کام لے سکیں ۔انہوں نے کہاکہ خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروقؓ بن خطاب نے فرمایا ہے کہ دریائے فرات کے کنارے اگر کوئی کتا بھی بھوک سے مر جائے تو اس کا جواب بھی کل قیامت کے روز مجھ سے پوچھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ حضرت عمر بن خطاب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آئی ایس آئی کے دو سابقہ چیف جنرل شجاع پاشا اورجنرل ظہیر الاسلام پر موجودہ وزیراعظم نواز شریف کے وزراء کی جانب سے لگائے گئے درج ذیل الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی کابینہ کے اہم اور قریبی وزیرمحمد زبیر اور وزیردفاع خواجہ آصف نے درج الزامات لگائے ہیں کہ
* عمران خان کے دھرنے کا پروگرام آئی ایس آئی کے دوسابقہ چیف نے بنایا تھا
* آئی ایس آئی کے ان سابقہ چیف جنرل شجاع پاشا اورجنرل ظہیرالاسلام نے کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے سرمایہ داروں کے ذریعہ عمران خان کے دھرنے کیلئے رقوم فراہم کیں
* مشہوراینکرپرسن جاوید چوہدری کے اس الزام کی بھی تحقیقات کرائی جائے جس میں انہوں نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ 126 دن کے دھرنوں میں تاوان (Ransom)کی بھاری رقوم بھی خرچ کی گئیں ہیں ۔
* 126 دن کے دھرنے کے دوران جوہلاکتیں ہوئیں خواہ وہ سویلین ہوں یا پولیس اہلکار ہوں ان کے قتل کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟
* پاکستان ٹیلی ویژن پر قبضے کی آڈیو ٹیپ جس میں عمران خان اور ڈاکٹر عارف علوی کو گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی وی پر مکمل قبضہ ہوجانے کی خوشخبری دیکر مزید اقدامات کرنے کی ہدایا ت دی گئیں۔
جنا ب الطاف حسین نے کہاکہ جنرل راحیل شریف صاحب! آپ اوپر بیان کیے گئے نکات کی تحقیقات کا فی الفوراعلان کریں تاکہ میں دوسری قسط جس میں ان بے گناہ مہاجرمقتولین ،جن کا دہشت گردی سے ساری زندگی دوردورکا بھی واسطہ نہیں ہے جنہیں کراچی میں رینجرز اہلکاروں نے فوج کے افسران کی سربراہی میں حراست کے دوران ماورائے عدالت قتل کردیا ہے ان کی شرافت کے ثبوت وشواہد آپ کے سامنے پیش کرسکوں۔
*****
9/11/2025 8:44:35 PM
ايم ڪيو ايم رابطا ڪميٽي جي ميمبرن جي بابائي اردو مولوي عبدالحق مرحوم ج
...
16 Aug 2016
ٽريفڪ حادثي ۾ ظهور نيازي جي پٽ جي وفات تي قائد تحريڪ جناب الطاف حسين ج
...
16 Aug 2016
بابائي اردو مولوي عبدالحق مرحوم جي 55 هين ورسي جي موقعي تي ايم ڪيو ايم
...
16 Aug 2016
قانون نافذ ڪرڻ وارا ادارا ايم ڪيو ايم جي ڪنهن ڪارڪن کي گرفتار ڪن ته ان
...
16 Aug 2016
پي ايس 127 جي ننڍي چونڊ ۾ وسيم احمد ايم ڪيو ايم جا اميدوار هوندا. ايم
...
15 Aug 2016
ايم ڪيو ايم رابطا ڪميٽي جي ميمبرن اظهار احمد خان ۽ اسلم آفريدي جميعت ع
...
15 Aug 2016
يوم آزادي جي موقعي تي ڪراچي ۾ اسٽريٽ ڪرائيم، لٽ مار ۽ عورتن سان ڇيڙ ڇا
...
15 Aug 2016
ايم ڪيو ايم جي طرفان طيب حسين حيدرآباد جا ميئر ۽ سهيل مشهدي ڊپٽي ميئر
...
15 Aug 2016
ايم ڪيو ايم رابطا ڪميٽي جي طرفان رينجر ، پوليس ۽ ساده لباس ۾ ملبوس اهل
...
13 Aug 2016
ڪنوينر نديم نصرت جي صدارت ۾ ايم ڪيو ايم رابطا ڪميٽي جو اجلاس
...
13 Aug 2016
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us