جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن پرحملے پرجناب الطاف حسین کااظہارمذمت
دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونیو الے افرادکی مغفرت اورزخمیوں کے لئے صحت یابی کی دعا
کراچی:۔۔۔()
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن پرحملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے بزدلانہ کاروائی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔جناب الطاف حسین لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں علماء کرام ومشائخ عظام کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ جب میںآپ سے خطاب کرنے کی تیاریاں کررہاتھاتومجھے اطلاع ملی کہ کوئٹہ میں مولانافضل الرحمان کے جلسے پرحملہ ہواہے اوراللہ کاکرم ہے کہ اس حملے میں مولانافضل الرحمن صاحب بال بال بچ گئے تاہم ان کی گاڑی تباہ ہوگئی اور اس حملے کے نتیجے میں کئی معصوم لوگ شہیداورمتعددزخمی ہوگئے ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت فرمائے ،ان کے درجات بلندکرے اورزخمیوں کوصحت یابی عطافرمائے۔ جناب الطا ف حسین نے مولانافضل الرحمن صاحب سے اپنی اورتمام حاضرین محفل کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہاربھی کیا۔