Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
(تحریک کی اصل جڑ) تحریر : اے ۔۔۔حسین
Posted on: 6/11/2017
(تحریک کی اصل جڑ) تحریر : اے ۔۔۔حسین
درخت کی بے شمار شاخیں ہوتی ہیں جن میں کچھ مضبوط ہوتی ہیں ،کچھ کمزور ہوتی ہیں اورکچھ اندر سے کھوکھلی ہوتی ہیں جو بظاہر مضبوط نظر آتی ہیں مگر اندر سے گلی سڑی ہوتی ہیں جسے اگر ہلکاسا ہاتھ بھی لگایا جائے تو وہ درخت سے جداہوجاتی ہیں اور کچھ شاخیں اضافی ہوتی ہیں جنہیں مجبورً ادر خت سے جد ا کر دیا جاتا ہے یعنی کاٹ دیا جاتا ہے ۔اسی طرح در خت سے جڑے پتے بھی ہوتے ہیں جو جب تک درخت سے جڑے ہوتے ہیں وہ تر و تازہ رہتے ہیں جب وہ درخت سے الگ ہوتے ہیں یعنی جھڑ جاتے ہیں کیونکہ وہ کمزور ہوتے ہیں اور تیزہواؤں کے جھونکے برداشت نہیں کر پاتے اور درخت سے جدا ہوکرزمین پر گرجاتے ہیں لیکن کچھ پتے ایسے بھی ہوتے ہیں جو تیز ہواؤں کو برداشت کرلیتے ہیں وہ درخت سے جڑے رہتے ہیں وہ کسی صور ت درخت سے جدا نہیں ہوتے ۔ جو پتے زمین پر گرتے ہیں تو وہ ادھر ادھر بکھر جاتے ہیں ہوائیں انہیں زمین پر بھی نہیں رہنے دیتی اور کبھی ایک طرف تو کبھی دوسری جانب اور کبھی بیچ میں ہوتے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ یہ پتے سوکھ جاتے ہیں اور لوگ ان کو پیر و تلے روندے ہوئے اپنی منزل کی جانب گامزن ہوتے ہیں ۔زمین پرگرے سوکھے پتوں کو اکثر لوگ اٹھاکر اپنے گھر لیجاتے ہیں جہاں انہیں جلا کر مچھر وں کوبھگانے کے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،اسی طرح درخت سے ٹو ٹی ہوئی شاخوں کوبھی لوگ اپنے گھر لیجاتے ہیں جہاں ان کو جلاکر گھر کی ہنڈیا یا دیگر کام کیلئے استعمال کیا جاتاہے اور جو پتے بیچ چوراہوں پر پڑے رہ جاتے ہیں بلاآخر ان کی منز ل ڈسٹ بن ہوتی ہے ۔مگر درخت اپنی جگہ ایک مضبوط چٹان کی طرح نہ صرف کھڑ ا رہتاہے بلکہ بلندی کی جانب رواں دواں رہتا ہے کیونکہ اس کی جڑیں زمین کے اندر دور دور تک پھیلی ہوئی ہوتی ہیں او ربلا آخر یہ درخت دوبارہ ہر ا بھر ہوجاتا ہے او رپتے دوبارہ اس کی زینت بن جاتے ہیں۔
اسی طرح جو لوگ کسی بھی نظریاتی یا انقلابی تحریک کے قائد سے علیحدگی یا بغاوت کر لیتے ہیں تو ان لوگوں کی حیثیت بھی ایک کچرا کی مانند ہوجاتی ہے جب تک وہ قائد سے جڑ ے رہتے ہیں ان کو معاشرے میں عزت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔جس طرح درخت کی کچھ شاخیں کمزور ہوتی ہیں اس طرح جو لوگ بغاوت کرتے ہیں وہ کسی نہ کسی لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں ایسے لو گ ضمیر فروش یا مفاد پر ست ہوتے ہیں یا پھر اول روز سے ہی کسی کے ہاتھوں کا کھلونا بنے ہوئے ہوتے ہیں جو حقیقی ،پی آئی بی یا کمالو ٹولے کی شکل اختیار کر لیتے ہیں ۔ ایسے لوگ قائد کو تنہا توکر دیتے ہیں اورتنظیم کو نقصان بھی پہنچا دیتے ہیں مگر یہ سب کچھ وقتی ہوتا ہے، جس طرح درخت سے پتے جد ا ہوجاتے ہیں اور درخت کچھ وقت کیلئے بغیر پتوں کے ہوتا ہے مگر تھوڑے ہی وقت میں درخت پر دوبارہ پتے آجاتے ہیں پھر وہ درخت سبزہ میں تبدیل ہوجاتا ہے ۔ اس طرح قائد او ر تحریک سے جو لوگ جڑے رہتے ہیں وہ دراصل ہر قسم کے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں ۔کیوں کہ وہ اول روز سے ہی قائد کو دیئے گئے حلف کا پاس رکھتے ہیں او رآخری سانس تک تحریک و قائد کے ساتھ جڑے رہنے کا عزم کر لتے ہیں انہیں نا اپنے مفاد ات سے غر ض ہوتا ہے او رنہ ہی وہ کسی کے ہاتھوں کاکھلونا بنتے ہیں کیونکہ وہ ذہنی طو ر پر نظریاتی وانقلابی ہوتے ہیں ۔جن لوگوں کی بغاوت کی بنا قائد او رتحریک کو عارضی طور پر مشکلات کا سامنا ضرور کرنا پڑتا ہے مگر تھوڑے ہی عرصے میں تحریک دوبار ہ اپنی جگہ پر قائم ہوجاتی ہے اس کی وجہ اس کے کارکنان ہوتے ہیں جو گرفتار بھی ہوتے، شہادت بھی حاصل کرتے ہیں، گھروں سے دور کسمپر سی کی زندگی بھی گزارتے ہیں،ہر قسم کی صعو بتیں واذیتیں بھی برداشت کرتے ہیں مگر اپنے قائد سے جداہونے کا تصور نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ قائد اپنے کارکنان کو تحریک کے ذمہ داروں سے زیادہ فوقیت دیتا ہے ان سے محبت کرتا ہے بلکہ ان کا مان و سرمایہ بھی یہی کارکنان ہوتے ہیں۔ تحریک کے قیام سے آج تک اگر جائزہ لیا جائے تو معلو م یہی ہوتا ہے کہ ہر قسم کی قربانی تحریک کے کارکنان نے دی ذمہ دار وں نے ہمیشہ عیش وآرام کی زندگی گزاری اور ہر قسم کی مراعات حاصل کی اور تحریک پر جب کڑا وقت پڑا تو بغاوت کرلی۔ بانی وقائد جناب الطاف حسین نے 11جون 1978ء کو جو پودا لگایا تھا وہ آج ایک مضبوط او ر تناور درخت بن چکا ہے جس کی جڑیں اس کی کارکنان ہیں اور جس تحریک میں جانوں کا نذرآنہ پیش کرنے والے کارکنان موجود ہوں تو پھر ایسی تحریکوں کو ظلم وجبر کے تحت عارضی طو ر پر توکمزور کیا جاسکتا ہے مگر مستقل طور پر اس کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔
5/31/2025 8:58:27 PM
MQM’s Strong Reaction Over Anti-Muhajir Leadership Content by Pakistan
...
26 May 2025
MQM’s Strong Reaction Over Anti-Muhajir Leadership Content at Thanksgi
...
25 May 2025
Recent clash between Pakistan and India and ceasefire:
...
14 May 2025
A Tribute from MQM Founder and Leader Mr Altaf Hussain to the Late Sen
...
11 May 2025
MQM SUPREMO ALTAF HUSSAIN WARNS OF CONSEQUENCES
...
11 May 2025
Authorities of Pakistan, especially the senior military officials, to
...
08 May 2025
CLOUDS OF WAR HOVER OVER PAKISTAN — ALTAF HUSSAIN URGES NATIONAL UNITY
...
27 Apr 2025
18th March 41st Foundation Day of MQM Celebrate in London UK on 26th A
...
26 Apr 2025
18th March 41st Foundation Day of MQM Celebrate in London UK on 26th A
...
26 Apr 2025
18th March 41st Foundation Day of MQM Celebrate in London UK on 26th A
...
26 Apr 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us