بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نامزد حق پرست امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیابی پر رابطہ کمیٹی کی مبارکباد
بلا مقابلہ منتخب ہونیوالے تمام امیدوار قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل پیر اہو کر بلا امتیاز رنگ و نسل اور زبان عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں، رابطہ کمیٹی کی بلوچستان سے تمام نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت
بلوچستان کے عوام 7 دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی:۔۔۔6، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نامزد حق پرست امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پردل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور اسے حق پرستی کی شاندار فتح قرار دیا ہے۔ ایک تہنیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے نصیر آباد سکندر آباد کے حلقہ6 سے حق پرست امیدوار شہزاد خان عمرانی، سکندر آباد یونین کونسل وارڈ7سے بختیار احمد، نصیر آباد یونین کونسل شہزادہ خان وارڈ4 محمد میٹھل، صحب پور وارڈ نمبر 2سے خالد رشید، ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے عبدالرؤف اورتحصیل سوئی کے حلقہ2سے محمد یوسف کی بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے بلامقابلہ کامیاب ہونیوالے تمام نو منتخب بلدیایت نمائندوں کوہدایت کی وہ قائدتحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفہ پرعمل پیرا ہو کر بلاامتیاز رنگ ونسل اورزبان عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں اورعوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں رہ کرثابت کریں کہ وہ ایم کیوایم کے نمائندے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے بلوچستان کی عوام سے اپیل کی کہ وہ کل مورخہ7دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کوبھاری تعدادمیں ووٹ دیکر کامیاب کرائیں۔