بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر جناح گراؤنڈ میں دوسرے روز بھی جشن فتح منایا گیا
جناح گراؤنڈ میں لگے سیلفی بوتھ میں خواتین، نوجوان اور بچے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیلفیاں بناتے رہے
کراچی ۔۔۔ 06، دسمبر 2015ء
بلدیاتی انتخابات 2015ء میں ایم کیوا یم کے نامزد کردہ امیدواران کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر جناح گراؤنڈ میں دوسرے روز بھی جشن فتح منایا گیا۔ اس موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں خواتین، بچے، بزرگ، نوجوان لڑکے و لڑکیوں سمیت کارکنا ن، ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقدہ جشن فتح میں شرکت کی۔ کل کی طرح آج بھی عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا جناح گراؤنڈ اور اطراف کی سڑکو ں پر عوام کا جم غفیر تھا ، جس میں شریک بچے ، بچیاں اور نوجوان حق پرست امیدواران کی فتح کے جشن میں بھنگڑے ، ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے رہے اور ایم کیوا یم کے پرچم لیکر مختلف علاقوں میں گھومتے رہے۔ جناح گراؤنڈ سے لے کر عائشہ منزل تک جشن میں شریک ہونیوالے عوام کی سواریوں کیلئے پارکنگ کا اہتمام تھا۔ جناح گراؤنڈ میں لگے سیلفی بوتھ میں خواتین، نوجوان اور بچے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیلفیاں بناتے رہے اور جناح گراؤنڈ میں لگے مختلف اسٹالز سے محضوص ہورہے تھیں جبکہ اس موقع پر ایم کیوا یم کی جانب سے میوزیکل پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک کے معروف فنکاروں ، گلوکاروں اور اداکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ساتھ ہی ایم کیو ایم ویب ٹی وی کے ذریعے جشن فتح کی لمحہ بہ لمحہ کوریج پوری دنیا میں براہ راست نشر ہوتی رہی۔
*****