Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
pressoffice@mqm.org
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایکسپریس نیو ز کے ٹیکنیشن اور ملیر سیکٹر کے کارکن وقاص عزیز اور گارڈ اشرف آرائیں کوسپرد خاک کر دیا گیا


 Posted on: 1/18/2014
ایکسپریس نیو ز کے ٹیکنیشن اور ملیر سیکٹر کے کارکن وقاص عزیز اور گارڈ اشرف آرائیں کوسپرد خاک کر دیا گیا
نماز جنازہ میں رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی، اراکین پارلیمنٹ اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعدادمیں شرکت
کراچی۔۔۔۔18جنوری 2014
گذشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایکسپریس نیوز کے ٹیکنیشن اورملیر سیکٹر یونٹ 198کے کارکن وقاص عزیزکوہزاروں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ماڈل کالونی کے ائیر پورٹ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید وقاص کی نماز جنازہ نشترگراؤنڈماڈل کالونی ملیر میں ادا کی گئی ۔ جبکہ وقاص عزیز شہید کے ساتھ فائرنگ سے شہید ہونے والے ایکسپریس نیوز کے گارڈ اشرف آرائیں کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں اداکی گئی جبکہ تدفین ماڈل کالونی کے علاقائی قبرستان میں کی گئی۔نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی ، رکن قومی اسمبلی ساجد احمد ،رکن صوبائی ندیم رازی ، اراکین کراچی تنظیمی کمیٹی ، اے پی ایم ایس اوکی مرکزی کابینہ کے اراکین ، ملیر سیکٹر کے ذمہ داران اور کارکنان کے علاوہ شہید ہونے والے افراد کے عزیزو اقارب اور اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

6/5/2025 10:07:30 AM