ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی نائن زیر وپر رابطہ کمیٹی ،شعبہ جات اورخاص طورپر اے پی ایم ایس او کے کارکنان وذمہ داران سے گفتگو،اے پی ایم ایس او کے 36ویںیوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی
یوم تاسیس تحریک کی کامیابی،فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورکرپٹ سیاستدانوںسے نجات ،موروثی سیاسی کلچرکے خاتمہ، حقیقی جمہوریت کے قیام اور مظلوموں کےلئے فتح کی نوید ثابت ہو۔الطاف حسین
خواتین کو مساوی حقوق حاصل ہوں، چائلڈلیبر کاخاتمہ ہو، ہاریوں، کسانوں، مزارعوں اوربھٹہ مزدوروں کو جاگیرداروں کے ظلم وجبر سے نجات حاصل ہو اورملک پر غریب ومتوسط طبقہ کے ایماندارلوگوں کی حکمرانی قائم ہو۔الطاف حسین
لندن....10 جون 2014ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے منگل کی شب کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروفون کرکے وہاں رابطہ کمیٹی ،شعبہ جات اورخاص طورپر اے پی ایم ایس او کے کارکنان وذمہ داران کواے پی ایم ایس او کے 36ویںیوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی اورتما م ذمہ داران نے بھی جناب الطاف حسین کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔ جناب الطا ف حسین نے دعاکی کہ اللہ کرے کہ یہ یوم تاسیس تحریک کی کامیابی،فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورکرپٹ سیاستدانوںسے نجات ،موروثی سیاسی کلچرکے خاتمہ، حقیقی جمہوریت کے قیام اور تمام مظلوموں کےلئے فتح کی نوید ثابت ہو، تحریک کے قافلے میں شامل تمام لوگ مظلوموں کی فتح ہوتے ہوئے دیکھیں،محروموں اورمظلوموں کے ساتھ اناانصافیوں کاخاتمہ ہو، خواتین کوزندگی کے ہرشعبہ میں مردوں کے مساوی حقوق حاصل ہوں،ملک سے چائلڈلیبر کاخاتمہ ہو، ہاریوں، کسانوں، مزارعوں اوربھٹہ مزدوروںکوجاگیرداروں کے ظلم وجبر اورغلامی سے نجات حاصل ہو اورملک پر غریب ومتوسط طبقہ کے ایماندارلوگوں کی حکمرانی قائم ہو۔ جناب الطا ف حسین نے تمام تنظیمی کمیٹیوں ،تنظیمی ونگزاورشعبہ جات کے ارکان ،ماو¿ں بہنوں بزرگوں اور کراچی سمیت سندھ بھرکے یونٹوں، سیکٹروںاورزونوںکے ساتھ ساتھ پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، قبائلی علاقہ جات اورآزادکشمیرکے ایم کیوایم کے تمام کارکنوں،ذمہ داروںاور ہمدردوںکو بھی یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ قوم پراور تحریک پر اپنارحم وکرم اورعنایت فرمائے اورتحریک کے تمام شہیدوں نے حق پرستی کی راہ میں جوقربانیاں دی ہیں ان کاپھل تمام محروم ومظلوم عوام کوحاصل ہو۔
٭٭٭٭٭