Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
pressoffice@mqm.org
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے دفاتر پر مسلسل چھاپوں اوربڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے خلاف کراچی میں ایم کیوایم کی جانبسے ایک بڑی پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی


ایم کیوایم کے دفاتر پر مسلسل چھاپوں اوربڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے خلاف کراچی میں ایم کیوایم کی جانبسے ایک بڑی پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی
 Posted on: 11/26/2015
ایم کیوایم کے دفاتر پر مسلسل چھاپوں اوربڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے خلاف کراچی میں ایم کیوایم کی جانبسے ایک بڑی پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی 
احتجاجی ریلی میں ایک محتاط اندازے کے مطابق دولاکھ سے زائد افرادنے شرکت کی 
ریلی کی قیادت عامرخان ،ڈاکٹرفاروق ستار،شاہدپاشا،وسیم اختر،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اوردیگررہنماؤں نے کی
ریلی لیاقت آباد 10نمبر سے شروع ہوکر سپرمارکیٹ اور ڈاکخانہ سے ہوتی ہوئی تین ہٹی تک پہنچی
گھروں کی چھتوں اوربالکونیوں پر موجودمکینوں نے ہاتھ ہلاکراورانگلیوں سے وکٹری کانشان بناکرریلی کاخیرمقدم کیا
بعض نوجوانوں نے ہاتھوں سے ایم کیوایم کے پرچم لہراکرا یم کیوایم کی اپنی محبت کااظہارکیا
احتجاجی ریلی کو رینجرزہیڈکوارٹرزجاکرختم ہونا تھالیکن جب یہ ریلی نمائش چورنگی پر پہنچی توپولیس اوررینجرز کی
بھاری نفری نے واٹرٹینکرز اور بڑے بڑے ٹرالرزکے ذریعے ریلی کوروک لیا
صورتحال کومزیدکشیدہ ہونے سے بچانے کیلئے کمشنرکراچی اور پولیس وانتظامیہ کے دیگراعلیٰ حکام کی درخواست پر
ایم کیوایم کے رہنماؤں نے ریلی کونمائش چورنگی پر ہی روک دینے کا فیصلہ کیا
کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے بچنے کیلئے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی ہدایت پر ریلی کونمائش چورنگی پر ہی ختم کردیاگیا

کراچی ۔۔۔ 26، نومبر2015ء
ایم کیوایم کے یونٹ، سیکٹراور انتخابی دفاتر پر مسلسل چھاپوں اوربڑے پیمانے پرکارکنوں،ذمہ داروں اوربلدیاتی امیدواروں کی گرفتاریوں کے خلاف آج کراچی میں ایم کیوایم کی جانب سے ایک بڑی پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ایک محتاط اندازے کے مطابق دولاکھ سے زائد افرادنے شرکت کی ۔ احتجاجی ریلی کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں10نمبرچورنگی سے شروع ہوئی ۔ ریلی کی قیادت ایم کیوایم کے مرکزی رہنماؤں نے کی جن میں سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستار،ڈپٹی کنوینرشاہدپاشا، کہف الوریٰ ،رابطہ کمیٹی کے ارکان کنورنوید، ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی ، وسیم اختر،شبیرقائم خانی، امین الحق ،محترمہ زریں مجید،ریحانہ یوسف زئی ،عارف خان ایڈوکیٹ، اقبال مقدم،زاہدمنصوری،عادل خان، محمدحسین،مطیع الرحمن اور دیگر ارکان نے کی۔جبکہ ریلی میں ایم کیوایم کے تمام سینیٹرز، تمام مردوخواتین ارکان قومی وصوبائی اسمبلی،تمام تنظیمی شعبہ جات،ونگز،یونٹوں، سیکٹروں اور زونوں کے کارکنوں کے ساتھ ہمدردو نوجوانوں ، بزرگوں اورخواتین نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔احتجاجی ریلی میں حیدرآباد اورمیرپورخاص زون سے تعلق رکھنے والے کارکنوں،ذمہ داروں اورہمدردوں نے بھی قافلوں کی صورت میں شرکت کی۔ایم کیوایم کے قائدین عوام کے ساتھ پیدل میں بھی چلتے رہے اورکبھی موٹرسائیکلوں پر سوارہوکراورکبھی ٹرک میں سوا رہوکراحتجاجی ریلی کی قیادت کررہے تھے جبکہ ریلی میں سینکڑوں کاریں ، موٹرسائیکلیں ، بسیں ، ٹرک،ویگنیں،سوزوکیاں، رکشے اوردیگرگاڑیاں بھی شامل تھیں جوعوام سے بھری ہوئی تھیں ۔ ریلی میں شامل گاڑیوں پر ایم کیوایم کے پرچم ، پلے کارڈز اور جناب الطاف حسین کی تصاویرکے ساتھ ساتھ بینرزبھی لگے ہوئے تھے جن پر مختلف کلمات درج تھے ۔ زیادہ تر بینرزپر یہ مطالبہ درج تھا’’ ایم کیوایم کوالیکشن لڑنے دو ‘‘ ’’ ایم کیوایم کامینڈیٹ تسلیم کرو ‘‘۔ اس کے علاوہ ہزاروں افراد ریلی میں پیدل بھی شریک تھے جواپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم ، پتنگ کے انتخابی نشان والے ماڈل اورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے ۔ریلی میں شریک عوام کاجوش وخروش دید تھاجو ایم کیوایم اوراپنے قائدجناب الطاف حسین کے حق میں اورایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں، ذمہ داروں اورمنتخب نمائندوں کی گرفتاریوں کے خلاف مسلسل زوردارنعرے لگارہے تھے ۔ ریلی لیاقت آباد 10نمبر سے شروع ہوئی تو آس پاس کی گلیوں سے بھی نوجوان ، بزرگ اوربچے اس احتجاجی ریلی میں شریک ہوتے گئے ۔ریلی لیاقت آباد10نمبرسے سپرمارکیٹ اور ڈاکخانہ سے ہوتی ہوئی تین ہٹی تک پہنچی توسڑک کے دونوں جانب گھروں کی چھتوں اوربالکونیوں پر موجودمکینوں نے ہاتھ ہلاکراورانگلیوں سے وکٹری کانشان بناکرریلی کاخیرمقدم کیا۔بعض نوجوانوں نے ہاتھوں سے ایم کیوایم کے پرچم لہراکرا یم کیوایم کی اپنی محبت کااظہارکیا۔احتجاجی ریلی کو ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں سول لائنز کے علاقے میں واقع رینجرزہیڈکوارٹرزجاکرختم ہونا تھالیکن جب یہ ریلی لیاقت آباد، ڈاکخانہ، تین ہٹی، جہانگیر روڈ اور گرومندورسے ہوتی ہوئی نمائش چورنگی پر پہنچی توپولیس اوررینجرز کی بھاری نفری نے واٹرٹینکرز اور بڑے بڑے ٹرالرزکے ذریعے ایم اے جناح روڈجانے والے راستے کوبندکردیا اورایم کیوایم کی احتجاجی ریلی کونمائش چورنگی پر روک لیا جبکہ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے آگے بڑھنے کی کوشش کی ۔ اس موقع پر صورتحال کشیدہ ہونے لگی توایم کیوایم کے رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار،عامرخان اور دیگر رہنماؤں نے ریلی کے شرکاء کوپرامن رہنے اورجذبات قابومیں رکھنے کی تلقین کی ۔ صورتحال کومزیدکشیدہ ہونے سے بچانے اورکسی بھی قسم کے ناخوشگوارواقعہ سے گریز کرنے کیلئے کمشنرکراچی اور پولیس وانتظامیہ کے دیگراعلیٰ حکام کی درخواست پرایم کیوایم کے رہنماؤں نے ریلی کونمائش چورنگی پر ہی روک دینے کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینر عامرخان نے اعلان کی کیاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے صورتحال کوکشیدہ ہونے سے بچانے کیلئے ریلی کویہیں ختم کردینے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی قسم کاتصادم اورمحاذآرائی نہیں چاہتے اورپرامن طورپراحتجاج کرناچاہتے ہیں۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے رہنماؤں ڈاکٹرفاروق ستار، محمدحسین،حیدرعباس رضوی اورفیصل سبزواری نے بھی خطاب کیا۔ اس کے بعد احتجاجی ریلی کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

6/5/2025 9:23:38 AM