ایم کیوایم کے تحت 8مئی کوسہ پہر3بجے کراچی پریس کلب کے سامنے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانبدارانہ ،غیرمنصفانہ رپورٹ کیخلاف مظاہرہ کیاجائیگا
کراچی:۔۔۔ 06مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ پرایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بے بنیاد،من گھڑٹ ،غیرمنصفانہ اورجانبدار رپورٹ کے خلاف ایم کیوایم کے تحت مورخہ 8، مئی بروز جمعرات سہ پہر تین بجے کراچی پریس کلب کے باہر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے خلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گاجس میں حق پرست عوام وکارکنان ہاتھوں میں پلے کارڈاوراحتجاج بینرزاٹھاکراحتجاج میں شرکت کرینگے۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل کی کہ وہ8مئی کوسہ پہر 3بجے کراچی پریس کلب کے باہرایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانبدارانہ اورغیرمنصفانہ رپورٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں بھرپورشرکت کرکے اپنااحتجاج ریکارڈکرائیں۔