ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت کے والد نصرت حسین علالت کے باعث آج کراچی میں انتقال کرگئے۔(انالللہ وانا الیہ راجعون)
مرحوم نصرت حسین کی عمر76سال تھی،وہ کافی عرصہ سے گردوں اوردل کے عارضے میں مبتلاتھے
مرحوم نصرت حسین کچھ روز سے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے
مرحوم نصرت حسین ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن شروع ہونے کے بعد ندیم نصرت کی والدہ او ردوسرے بیٹے
کے ہمراہ لندن چلے گئے تھے۔وہ نومبرکے مہینے میں کراچی پہنچے تھے اورمقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے
کراچی ۔۔۔۔ 7 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت کے والد نصرت حسین علالت کے باعث آج کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔(انالللہ وانا الیہ راجعون) مرحوم کی عمر76سال تھی۔ مرحوم نصرت حسین کافی عرصہ سے گردوں اوردل کے عارضے میں مبتلاتھے۔مرحوم نصرت حسین ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن شروع ہونے کے بعدحالات کے جبرکے باعث ندیم نصرت کی والدہ او ردوسرے بیٹے کے ہمراہ لندن چلے گئے تھے۔ایک سال قبل ندیم نصرت کی والدہ کابھی طویل علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا جنہیں کراچی میں سپردخاک کیاگیاتھا۔والدہ کے انتقال کے بعدانکے والدنصرت حسین بھی زیادہ بیماررہنے لگے ۔ وہ نومبرکے مہینے میں کراچی پہنچے ۔ جہاں علالت کے باعث انہیں مقامی اسپتال میں داخل کیاگیا۔کچھ دن زیرعلاج رہنے کے بعد آج شام وہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ۔ انتقال کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرخالد مقبول صدیقی، ناصرجمال ، رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدررضوی، ڈاکٹرصغیراحمد،توصیف خانزادہ اوردیگرذمہ داران مقامی اسپتال پہنچ گئے اورندیم نصرت کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔