ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 75 کے لاپتہ کارکن محمد سلمان کے ماورائے عدالت قتل پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔6،فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے لاپتہ کارکن محمد سلمان کی ماورائے عدالت قتل پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین ۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان کے آپ کے غم میں برا بر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین