Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹرکے کارکن محمدعادل شہیدکوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں میں شہداء قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا


 Posted on: 2/11/2014
ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹرکے کارکن محمدعادل شہیدکوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں میں شہداء قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورہمدردعوام کی شرکت 
کراچی ۔۔۔11، فروری 2014ء 
گذشتہ روز قانون نافذکرنیوالے ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے گرفتاری کے بعد انسانیت سوزبہیمانہ تشددسے شہیدہونیوالے متحدہ قومی موومنٹ نارتھ کراچی سیکٹر کے کارکن محمد عادل شہیدکو ہزاروں سوگواروں کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان عزیزآبادمیں سپردخاک کردیاگیا۔نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرمحمد فاروق ستار،محمدواسع جلیل ، خالد سلطان، حیدرعباس رضوی،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی عبدالوسیم ،انورعالم، وسیم قریشی،جمال احمد،عبدالرؤف صدیقی، سابق اراکین اسمبلی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ذمہ داران،لیبرڈویژن،ایلڈرزونگ،اے پی ایم ایس او،نارتھ کراچی سیکٹرکمیٹی ارکان، یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران، کارکنان،عوام ہمدرد عوام اورشہیدکے عزیزواقارب نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اورمحمدعادل شہیدکی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اور سوگواران لواحقین کے صبر جمیل کیلئے اجتماعی دعائیں کیں اور شہیدکوزبردست خراج عقیدت و سلام عقیدت پیش کیا۔اس سے قبل جیسے ہی عادل شہیدکاجسدخاکی خدمت خلق فاؤنڈیشن ایمبولینس کے ذریعے ان کی رہائشگاہ لایا گیا اس موقع پر انتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے ، علاقے میں گہرام مچ گیااورہرآنکھ آشکبارتھی جبکہ شہیدکی بہنیں اوربھائیوں سمیت دیگر سوگوار لواحقین شدیدغم سے نڈھال تھے جنہیں موقع پر موجودایم کیوایم کے ذمہ داران نے دلاسہ دیا۔بعدازاں محمدعادل شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازعصرنارتھ کراچی سیکٹر 5C-4کے روڈپراداکی گئی اور شہیدکا جنازہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی میت بسوں میں جلوس کی شکل میں نارتھ کراچی سے شہداء قبرستان لیجایاگیاجہاں محمدعادل شہیدکی تدفین عمل میںآئی اس موقع پرشہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعا کی ۔

5/30/2025 3:09:48 PM