Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیاقت آبادسیکٹرکے کارکن محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف کل بروزپیربطوراحتجاج سندھ بھرمیں پرامن ہڑتال کی جائے گی۔رابطہ کمیٹی کااعلان


 Posted on: 8/9/2015 1
ایم کیوایم لیاقت آبادسیکٹرکے کارکن محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف کل بروزپیربطوراحتجاج سندھ بھرمیں پرامن ہڑتال کی جائے گی۔رابطہ کمیٹی کااعلان
محمدہاشم لیاقت آباد سیکٹرکے کارکن تھے۔ محمد ہاشم کو 6، مئی کو نائن زیروسے اپنے گھر لیاقت آبادجاتے ہوئے رینجرزنے گرفتارکرلیاتھا
تین ماہ بعدآج پولیس کے ذریعے محمدہاشم کے اہل خانہ کویہ المناک اطلاع ملی ہے کہ محمد ہاشم کی لاش سندھ کے علاقے جامشوروسے ملی 
کراچی سمیت سندھ بھرکے تاجروں، دکاندارو ں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل ہے کہ وہ اس کھلے ظلم کے خلاف پیر کواپناکاروبار، دکانیں اورٹرانسپورٹ بندرکھیں۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے پیرکے روزہڑتال کے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی 
کراچی ۔۔۔ 9 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیاقت آبادسیکٹرکے جواں سال کارکن محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف کلبروزپیربطوراحتجاج سندھ بھرمیں پرامن ہڑتال کااعلان کیاہے ۔ محمدہاشم لیاقت آباد ایم کیوایم یونٹ 164کے کارکن تھے۔ محمد ہاشم 6، مئی کی شب نائن زیروسے اپنے گھرواقع لیاقت آباد جارہے تھے کہ راستے سے انہیں رینجرزنے گرفتارکرلیاتھا اور گرفتاری کے بعد سے ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا کہ انہیں گرفتارکرکے کہاں رکھاگیا ہے۔ محمدہاشم کے اہل خانہ نے عدالت سے رجوع کیا اوران کی بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جس پر 28، جولائی کو عدالت کے حکم پر محمد ہاشم کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کی گئی ۔ تین ماہ بعدآج پولیس کے ذریعے محمدہاشم کے اہل خانہ کویہ المناک اطلاع ملی ہے کہ محمد ہاشم کی لاش سندھ کے علاقے جامشوروسے ملی ہے جنہیں ایدھی سینٹردفناچکی ہے۔ایم کیوایم نے محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کے خلاف بطوراحتجاج پیرکوسندھ بھرمیں پرامن ہڑتال کااعلان کیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھرکے تاجروں، دکاندارو ں اور ٹرانسپورٹرز حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کھلے ظلم وبربریت کے خلاف پیرکے روزاپناکاروبار، دکانیں اورٹرانسپورٹ بندرکھیں۔دریں اثناء ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے پیرکے روزہڑتال کے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ 

5/31/2025 8:46:59 PM