ایم کیوایم لائنزایریاسیکٹریونٹ 197 کے سینئرکارکن جاوید خان کے انتقال پرقائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
جاویدخان کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔مرحوم کی عمر53سال تھی
لندن ۔۔۔ 6 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لائنزایریاسیکٹریونٹ 197کے سینئرکارکن جاوید خان کے انتقال پر دلی افسوس اورتعزیت کااظہارکیاہے۔جاویدخان کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔مرحوم کی عمر53سال تھی ۔انہوں نے بیوہ اوردوبچیاں سوگوارچھوڑی ہیں۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے جاویداحمدخان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاویداحمدخان مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے