’’ALTAF HUSSAIN UNIVERSITY‘‘۔۔۔’’Ground Breaking Ceremony‘‘
’’ الطاف حسین یونیورسٹی حیدرآباد ‘‘ کا سنگ بنیاد حیدر آباد شہر میں رکھ دیا گیا
سنگ بنیاد رکھنے کی عظیم الشان تقریب حیدر آباد کے علاقے گلستان سرمست میں منعقد ہوئی
تقریب میں گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العباد کی بطور مہمان خصوصی شرکت
ایم کیوا یم کے قائد الطا ف حسین نے سنگ بنیاد کے پروقار اجتماع سے فکر انگیز خطاب کیا
تقریب میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن کے انچارج ارشد حسین ، رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور،بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض،سابق ناظم حیدر آباد کنور نویدجمیل، اراکین رابطہ کمیٹی،حق پرست اراکین اسمبلی ودیگر معززشخصیات کی شرکت
حیدرآباد۔۔۔30جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے نام سے منسوب ’’ الطاف حسین یونیورسٹی حیدرآباد ‘‘ کا سنگ بنیاد جمعہ کی سہ پہر حیدر آباد میں رکھ دیا گیا۔الطاف حسین یونیورسٹی حیدر آبادکا سنگ بنیاد رکھنے کی عظیم الشان تقریب حیدر آباد کے علاقے گلستان سرمست میں منعقد کی گئی جس میں گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العبادنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سنگ بنیا دکی تختی کی نقاب کشائی کی ۔ اس موقع پر بحریہ ٹاؤن اورایم کیوایم کی جانب سے شاندارپنڈال تیار کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں افراد کی نشستوں کااہتمام کیاگیا تھا ۔ تقریب میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن کے انچارج ارشد حسین ، رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور،بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض،سابق ناظم حیدر آباد کنور نویدجمیل، اراکین رابطہ کمیٹی خالد مقبول صدیقی ،سید حیدر عباس رضوی،ڈاکٹر نصر ت شوکت ، اسلم خان آفریدی ، غاز ی صلاح الدین ،رکن رابطہ کمیٹی و صدر ایم کیوا یم پنجاب میاں عتیق، ایم کیوایم خیبر پختونخوا کے صدر بیریسٹر محمد علی سیف،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت معززین شہر حیدرآباد و معروف و سینئر سیاسی وسماجی رہنما ڈاکٹر عابدہ ملکانی،ڈاکٹر راحیلہ مگسی ،انور بندہ، پروفیسر عزیز، ڈاکٹرقدیرر اجپوت،عشرت علی خان،پروفیسر ادریس، رضا عباس،پروفیسر ادریس،جبار خان،شفیق قریشی اور چیمبر آف کامرس کے رہنما فہد و دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب سے ایم کیوا یم کے قائد جناب الطا ف حسین نے فکر انگیز خطاب کیا جبکہ جناب الطاف حسین کے علاوہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے شرکاء نے حیدر آباد میں جناب الطاف حسین کے نام سے بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی کے قیام کو صوبہ سندھ بلکہ پاکستان کے مستقبل کے لئے خوش آئند قرار دیا۔اس موقع پر پنڈال کو خوبصورت انداز میں ترتیب دیا گیا تھا جبکہ پنڈال کے ایک جانب پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کیلئے خصوصی نشستیں قائم کی گئیں تھیں جبکہ ایم کیوایم حیدر آبا د کی جانب سے ایک جانب سوشل میڈیا کیمپ بھی قائم کیا گیا تھا جہاں سے فی سیکنڈ کے حساب سے درجنوں نوجوان تقریب کی کار روائی کو دنیا بھر کے عوام تک پہنچا رہے تھے۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کیلئے قائم کردہ اسٹیج کے درمیان میں خوشنما ں اسکرین نصب کی گئی تھیں جس پر الطاف حسین یونیورسٹی حیدر آباد کی بلڈنگ کا ماڈل کمپیوٹر گرافکس کے ذریعے بیانا گیا تھا جس کے عین اوپر ’’ALTAF HUSSAIN UNIVERSITY‘‘Ground Breaking Ceremonyکے الفاظ خوبصورت انگریزی رسم الخط میں لکھے گئے تھے جبکہ اسکرین پر یونیورسٹی کا Logoبھی بنایا گیاتھا۔تقریب میں شرکت کیلئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان بذریعہ ہیلی کاپٹرکراچی سے سنگ بنیاد کے مقام پر آئے جہاں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ذمہ داران اور حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے انکا والہانہ استقبال کیاجبکہ پنڈال میں ایم کیوا یم ویب ٹی وی ، نیوز ،فوٹو اور ویڈیو کمیٹیز کی جانب سے کیمپ قائم کئے گئے تھے جہاں سے پروگرام کی تمام تر کار روائی کو محفوظ کیا جارہا تھا۔تقریب کے بعد رکن صوبائی اسمبلی عبد الحسیب نے روح پرور دعا کرائی۔