آج شام ساڑھے چھ بجے نائن زیروپر ایم کیوایم کاہنگامی جنرل ورکرزاجلاس طلب
قائد تحریک الطاف حسین آج نائن زیروپر ہنگامی خطاب کریں گے، اعلامیہ ایم کیوایم
تمام ذمہ داران اور کارکنان مقررہ وقت پر جنرل ورکرز اجلاس میں بھرپورشرکت کریں، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔3، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین آج نائن زیروپر ہنگامی خطاب کریں گے۔ ایم کیوایم کے اعلامیہ کے مطابق جناب الطاف حسین آج بروز بدھ کی شام ساڑھے چھ بجے نائن زیرو عزیزآباد میں ہنگامی جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کریں گے۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اور کارکنان سے کہاہے کہ وہ مقررہ وقت پر جنرل ورکرز اجلاس میں بھرپورشرکت کریں۔