Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام قائدتحریک الطاف حسین کی 61 ویں سالگرہ بھرپورجوش وخروش سے منائی گئی


ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام قائدتحریک الطاف حسین کی 61 ویں سالگرہ بھرپورجوش وخروش سے منائی گئی
 Posted on: 9/20/2014
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام قائدتحریک الطاف حسین کی 61 ویں سالگرہ بھرپورجوش وخروش سے منائی گئی
قائدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ کی تقریب فورڈزبرگ میں ساؤتھ افریقہ کے آنجہانی رہنمانیلسن مینڈیلاکی
رہائشگاہ پرمنعقدکی گئی ، نیلسن مینڈیلا کی تاریخی رہائش گاہ میں الطاف حسین کی سالگرہ کاکیک کاٹا
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے کارکنوں،مختلف شہروں سے آئے ہوئے پاکستانی نوجوانوں، خواتین، بزرگوں اوربچوں کے ساتھ ساتھ اے این سی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی شرکت
جوہانسبرگ۔۔۔ 20 ستمبر2014ء
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی 61 ویں سالگرہ بھرپورجوش وخروش سے منائی گئی۔اس مرتبہ جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی تقریب جوہانسبرگ کے علاقے فورڈزبرگ میں ساؤتھ افریقہ کے آنجہانی رہنمانیلسن مینڈیلاکی رہائشگاہ پرمنعقدکی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سالگرہ کے اجتماع میں شرکت کیلئے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کے قافلے فورڈزبرگ میں نیلسن مینڈیلا کے آبائی علاقے سوئیٹو (Sweto) میں داخل ہوئے توساؤتھ افریقہ کی حکمراں جماعت افریقین نیشنل کانگریس کے کارکنوں نے ان کاشانداراستقبال کیااور قافلوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔اس موقع پرایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے کارکنوں نے استقبال پر مقامی شہریوں کاشکریہ اداکیااوربچوں میں ایم کیوایم کی جانب سے تحائف تقسیم کئے ۔جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے سلسلے میں سوئیٹو کے مقامی کمیونٹی سینٹرمیں اجتماع منعقد کیاگیاجس میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے کارکنوں،مختلف شہروں سے آئے ہوئے پاکستانی نوجوانوں، خواتین، بزرگوں اوربچوں کے ساتھ ساتھ افریقن نیشنل کانگریس کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی ۔ہال میں ایم کیوایم اورساؤتھ افریقہ کے پرچموں کے ساتھ ساتھ جناب الطاف حسین اورساؤتھ افریقہ کے آنجہانی رہنمانیلسن مینڈیلا کی بڑی بڑی تصاویربھی لگائی گئی تھیں۔ اس موقع پر ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزراوردیگرعہدیداروں نے اپنے خطاب میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی شخصیت اورجدوجہد پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر افریقن نیشنل کانگریس کے مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیااورپاکستان کے محروم عوام کے لئے جناب الطاف حسین کی جدوجہدپر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ محروم عوام کیلئے جناب الطاف حسین اور نیلسن مینڈیلا کی جدوجہدمیں مماثلت پائی جاتی ہے ۔ بعدازاں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے ذمہ داران وکارکنان نے افریقن نیشنل کانگریس کے رہنماؤں کے ہمراہ سوئیٹومیں واقع آنجہانی نیلسن مینڈیلا کی تاریخی رہائش گاہ کے اندرجاکرجناب الطاف حسین کی سالگرہ کاکیک کاٹا۔اس موقع پر کارکنوں نے ایم کیوایم کامقبول تنظیمی ترانہ ’’ ساتھی ‘‘ گایااورجناب الطاف حسین کے لئے زوردارنعرے لگائے ۔
*****

4/26/2024 10:13:27 PM