Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جب قوم اپنی شناخت ڈھونڈ رہی تھی،دربدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور تھی تو ایسے میں اللہ تعالیٰ نے جناب الطاف حسین کو انکا نجات دہندہ بنا کربھیجا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


جب قوم اپنی شناخت ڈھونڈ رہی تھی،دربدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور تھی تو ایسے میں اللہ تعالیٰ نے جناب الطاف حسین کو انکا  نجات دہندہ بنا کربھیجا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 9/19/2014
جب قوم اپنی شناخت ڈھونڈ رہی تھی،دربدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور تھی تو ایسے میں اللہ تعالیٰ نے جناب الطاف حسین کو انکا 
نجات دہندہ بنا کربھیجا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ستمبر کا مہینہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے اور ماننے والوں کے لئے انتہائی خوشی کا ہوتا ہے
نارتھ ناظم آباد ریذیڈنس کمیٹی کے زیر اہتمام قائد تحریک کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اجتما ع سے خطاب
کراچی۔۔۔18ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ ستمبر کا مہینہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے اور ماننے والوں کے لئے انتہائی خوشی کا ہوتا ہے کیونکہ اس مہینے میں ان کے ہر دل عزیز قائد ،رہبر و رہنماء کی پیدائش کا دن 17ستمبر ہے۔انہوں نے کہا کہ جب قوم اپنی شناخت ڈھونڈ رہی تھی،دربدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور تھی ،نا انصافیوں کی لمبی داستانیں موجو د تھیں توایسے میں اللہ تعالیٰ نے جناب الطاف حسین کو انکا نجات دہندہ بنا کربھیجا جنہوں نے غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوام کے لئے جدوجہد کا آغاز کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد ریذیڈنس کمیٹی کے زیر اہتمام جنا ب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر نا رتھ ناظم آباد جیم خانہ میں منعقدہ اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون، حق پرست رکن سندھ اسمبلی جمال احمد،ایم کیوایم ریذیڈنٹس کمیٹی کے انچارج نعیم صدیقی واراکین کمیٹی، ایم کیوایم کے سیکٹر یونٹس کے ذمہ داران و ارکارکنان سمیت علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج سے 20، 30سال پہلے چلے جائیں تو اس وقت بھی یہی کہا جاتا تھا کہ پاکستان بہت نازک دور سے گزر رہا ہے اور آج کے جدید دور کی بات کریں جب انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اس دور میں بھی یہی کہا جارہا ہے کہ پاکستان انتہائی مشکل حالات کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگ پاکستان میں مزید صوبوں کی مخالفت کررہے ہیں اور وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ صوبوں کی تقسیم پاکستان سے غداری ہے اگریہ غداری ہے تو قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب ، اور سرائیکی صوبہ کی قرار اد منظور کس نے کرائی تھی، کیایہ غداری نہیں ہے ؟۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک نے ملک بھرمیں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانے کی تجویز دی ہے، اب پاکستان میں مزید صوبے بن جانے چاہئیں کیونکہ یہ وقت اور حالات کی اہم ضرورت ہے اور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے بھی انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سب سے کم دیہی علاقے سندھ میں ہیں اس کے باوجود سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا اس کوٹہ سسٹم میں جاگیرداروں، وڈیروں کے بچے اعلی اسکولوں میں تعلیم حاصل کر تے ہیں اور غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والوں کے بچوں کو تعلیم سمیت کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ قائد تحریک پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ یہ سندھ 2ہے، ایک وہ جو ٹیکس دیتا ہے دوسرا وہ جو ٹیکس کھاتاہے۔تقریب سے صو بائی وزیر رؤ ف صدیقی،رکن سندھ اسمبلی جمال احمد نے بھی شرکاء سے اظہار خیال کیا۔

4/24/2024 11:32:34 AM