Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت سرگودھا کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا


جناب الطاف حسین کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت سرگودھا کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا
 Posted on: 9/19/2014
جناب الطاف حسین کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت سرگودھا کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا
رابطہ کمیٹی ارکان سیف یار خان اور میاں عتیق نے متاثرین میں کھانا ، پانی ، بسکٹس سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش تقسیم کیں،
حکومت سیلاب سے پیدا ہونیوالی وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے صحت و صفائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پرکام کرے‘ارکین رابطہ کمیٹی
سرگودھا۔۔۔19ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تحصیل جوگھیاں سیداں سرگودھا میں سیلاب متاثرہ عوام کیلئے، کھانا ،صاف پانی ،بسکٹ اور دیگر ضروری اشیاء زندگی تقسیم کی گئیں ۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان اورمیاں عتیق کی نگرانی میں راشن کی تقسیم عمل میں لائی گئی، اس موقع پر صوبائی تنظیمی کمیٹی (پنجاب) کے رکن ریاض احمد ، اپر پنجاب کے صدرعتیق عباسی و اراکین کمیٹی اور ڈسٹرکٹ سرگودھا کے صدرشفیق گجر و اراکین کمیٹی اور دیگر کارکنا ن بھی موجود تھے ۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیرا ہتمام ڈسٹرکٹ سرگودھا میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے ایک امدادی کیمپ بھی لگایا گیا جس میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے ساتھ ساتھ راشن بھی تقسیم کیا گیا ۔ امدادی کیمپ میں رابطہ کمیٹی ارکان نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا نیکیوں میں اضافے کا عمل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کسی طور پر پیچھے نہیں ہے اور انشاء اللہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا ، حکومت کو چاہیے کہ حالیہ بارشوں سے عوام کے لئے امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیلاب سے پیدا ہونے والی وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے صحت و صفائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کر کے اپنا بنیادی فریضہ بھی انجام دے۔

4/24/2024 3:42:10 PM