Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنان اپنے حسن اخلاق کے ذریعے جناب الطاف حسین کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پہنچائیں ، سید شاکر علی


کارکنان اپنے حسن اخلاق کے ذریعے جناب الطاف حسین کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پہنچائیں ، سید شاکر علی
 Posted on: 9/18/2014
کارکنان اپنے حسن اخلاق کے ذریعے جناب الطاف حسین کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پہنچائیں ، سید شاکر علی
ایم کیوا یم کراچی مضا فاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت کارکنا ن کے تربیتی اجلاس سے رابطہ کمیٹی رکن کا خطاب 
کراچی ۔۔۔18ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی مضا فاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز بفر زون کی کے بی آر سو سائٹی میں واقع گوٹھ خواستی بروہی ، شاہ خالد کالونی اور عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں علیحد ہ علیحدہ کارکنان کے تربیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید شاکر علی، کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فروخ اعظم ، جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ، سید احمد رضا ارکان کمیٹی سمیت کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے مقامی متعلقہ یونٹس کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاسز کے موقع پر سید شاکر علی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قیام کو 67برس کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن آج تک ملک میں حقیقی جمہوریت نافذ نہیں ہوسکی ہے اور نا ملک کے غریب و متوسط طبقے کے عوام ان کے جائز حقوق میسر آئے ہیں ۔ سید شاکر علی نے کہا کہ جناب الطاف حسین ملک میں جمہوریت کو اسکی اصل روح کے مطابق نافذ العمل کرنے کے خواہش مند ہیں اور وہ ملک کے مظلوم عوام کے جائز حقوق کیلئے 35برسوں سے جدو جہد کر رہے ہیں ۔انہوں نے کارکنا ن کو جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اخلا ق اور کردار کو بہتر کریں اور اپنے گلی محلے آس پاس موجود عوام کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں اور اپنے اعلیٰ کردار کے ذریعے جناب الطاف حسین کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پہنچائیں ۔

12/7/2016 9:59:45 PM