Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کینیڈاکے زیر اہتمام شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی چوتھی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی،ایم کیوایم کینیڈا


ایم کیو ایم کینیڈاکے زیر اہتمام شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی چوتھی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی،ایم کیوایم کینیڈا
 Posted on: 9/18/2014
ایم کیو ایم کینیڈاکے زیر اہتمام شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی چوتھی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی،ایم کیوایم کینیڈا
کینیڈا کے تمام چیپٹرز میں شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے، ایم کیوایم کینیڈا
کینیڈا۔۔۔18ستمبر2014ء
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام کینیڈا کے تمام چیپٹرز بشمول ٹورانٹو، کیلگری، مونٹریال، ایڈمنٹن اور ونڈسر میں شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اجتماعات منعقد کئے گئے۔ جس میں شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان اجتماعات میں کینیڈا کے سنٹرل آرگنائزر آصف قاضی ، جوائنٹ آرگنائزر مسعودالحسن، اراکین سنٹرل کمیٹی ، چیپٹرز انچارجز ، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ٹورانٹو میں مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب آصف قاضی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے جائز حقوق کی جدوجہد میں اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتیں اور ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کے کھڑی ہوجاتی ہیں۔ ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی قربانی حق پرستی کی جدوجہد میں ایک مشعل راہ ہے مرحوم نے یہ ثابت کردیا کہ حق پرست اپنی جان تو دے سکتا ہے لیکن ظلم کے آگے اپنا سر خم نہیں کرسکتا۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ایک ایک کارکن مظلوموں کے حقوق کی جنگ میں اپنا تن من اور دھن سب قربان کرنے کو ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔علاوہ ازیں کینیڈا بھر کے تمام چیپٹرز میں ڈاکٹر عمران فاروق سمیت تمام حق پرست شہدا کی مغفرت، ان کے بلند درجات، سوگواران کو صبر جمیل ، اسیروں کی رہائی ، ملک کی بقا و سلامتی سمیت قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کے لئے دعائیں کی گئیں۔ جن میں کارکنوں کی بڑی تعداد کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

4/20/2024 12:46:40 AM