Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطا ف حسین کی 61ویں سالگرہ؍مرکزی اجتماع؍جھلکیاں


قائدتحریک الطا ف حسین کی 61ویں سالگرہ؍مرکزی اجتماع؍جھلکیاں
 Posted on: 9/17/2014
قائدتحریک الطا ف حسین کی 61ویں سالگرہ؍مرکزی اجتماع؍جھلکیاں
کراچی۔۔۔17ستمبر 2014ء
* ایم کیوایم کے زیراہتمام قائدجناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں بروزبدھ17ستمبر2014ء کو انتہائی سادگی سے منائی گئی۔
* اس سلسلے میں دنیابھرمیں موجوداوورسیزیونٹوں سمیت پاکستان بھرمیں قائم ایم کیوایم صوبائی ،ضلعی اورزونل سمیت تنظیمی دفاترمیں سالگرہ کے اجتماعات منعقدکیے گئے جن میں مقامی ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ حق پرست عوام ،ماؤں،بہنوں،بزرگوں،نوجوانوں اوربچے بچیوں نے بہت تعداد میں شرکت کی۔
* جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کامرکزی اجتماع عزیز آباد کے تاریخی جناح گراؤنڈمیں منعقدہوا۔
* جناح گراؤنڈمیں منعقدہ مرکزی اجتماع میں محفل سماں بھی منعقدکی گئی جس میں ملکی وبین الاقوامی شہرت یافتہ معروف قوالوں نے اپنے فن کامظاہرہ کیااورمحفل 
میں موجودشرکاء کواپنی تازہ قوالیوں سے محظوظ کیااوران سے دادوصول کی۔
* سالگرہ کے اجتماعات سے جناب الطاف حسین نے انتہائی اہم ٹیلی فونک خطاب کیاجبکہ جناح گراؤنڈمیں منعقدمرکزی اجتماع میں جناب الطاف حسین کا خطاب ویڈیولنک کے ذریعے ڈیجیٹل اسکرین براہ راست دیکھایاگیا۔
* جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہ مرکزی اجتماع سے جناب الطاف حسین کے خطاب کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے 
اوراس سلسلے میں جناح گراؤنڈعزیزآبادکوبڑے پنڈال کادرجہ دیکراس میں بڑااسٹیج تعمیرکیاگیاتھا۔
* اسٹیج کے عقب میں ڈیجیٹل اسکرین لگائی گئی تھی جس پرجلسہ کی کارروائی براہ راست دیکھائی گئی جبکہ جناب الطاف حسین کے خطاب بھی ویڈیولنک کے ذریعے براہ راست دیکھایاگیا۔
* جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے مرکزی اجتماع میں جناب الطاف حسین کی بڑی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون کے ہمراہ ان کے دیگرعزیزرشتہ داروں نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی ۔
* جناب الطاف حسین کی 61سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورحق پرست عوام کاجوش وخروش قابل دیدتھااوران کی جانب سے وقفے وقفے سے جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکیے جاتے رہے۔
* پنڈال میں موجودکارکنان نے ہاتھوں میں قائدتحریک الطاف حسین کے پوٹریٹ اورایم کیوایم کے پرچم تھامے ہوئے تھے ۔
* سالگرہ کی تقریب قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پرسیلاب زدگان سے مکمل اظہاریکجہتی اوران کے لئے فنڈریزنگ تبدیل کردی گئی۔
* جناح گراؤنڈکے چاروں اطراف اورقرب وجوارکے راستوں کوجناب الطا ف حسین کی جہازی سازپینافلکس اسکرینوں پرمبنی تصاویرسے سجایاگیا تھا۔

* جناب الطاف حسین سالگرہ کے سلسلے میں منعقدجلسہ عام کاباقاعدہ آغازٹھیک7بجے تلاوت قرآن کی تلاوت سے کیاگیابعدازاں بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔
* سالگرہ کے اجتماع سے ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،حیدرعباس رضوی،یوسف شاہوانی،اسلم آفریدی ، گلفراز خان خٹک کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔
* 61ویں سالگرہ کے اجتماع میں معمول سے کئی گناہ زائدکارکنان وعوام کی آمدکے باعث جناح گراؤنڈمیں جگہ کم پڑگئی اورعوام وکارکنان کی بہت بڑی تعدادنے جناح گراؤنڈکے باہراوراطراف کے راستوں اورگلیوں میں کھڑے ہوکرجناب الطاف حسین کاخطاب سماعت کیا۔
* ٹھیک نوبجے اسٹیج سے جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پرجناب الطاف حسین کی آمدکااعلان ہوااس موقع پرایم کیوایم کامشہورترانہ ساتھی مظلوموں کاساتھی ہے 
۔۔۔ الطاف حسین بجایاگیاجبکہ کارکنان نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرجناب الطاف حسین کاپرتپاک استقبال کیااورترانے کوکورس میں گاتے ہوئے جناب 
الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکیے جس کاسلسلہ کافی دیرتک جاری رہا۔
* جناب الطاف حسین نے جناح گراؤنڈعزیزآبادکے پنڈال میں موجودکارکنان اورحق پرست عوام کوویڈیولنک کے ذریعے اسکرین پردیکھتے ہوئے اپناہاتھ 
اٹھاکرعوام وکارکنان کوسلام پیش کیااوران کی خیریت دریافت کی۔
* جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں پاکستان سمیت دنیابھرمیں پرنٹ والیکٹرونکس میڈیاکے نمائندوں کومخاطب کرتے ہوئے انہیں اپنی جانب سے سلام اوران کی پیشہ وارانہ خدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔
* جناب الطاف حسین کی صاحبزادی بے بی افضاء الطاف نے اپنے والد کے ہمراہ اسکرین پرآکرتمام جلسہ گاہ میں موجود پھوپھوں،چچاؤں اورتایاؤں سمیت تمام حق پرست عوام کوسلام پیش کیااورجناب الطاف حسین کوگلے لگاکرانہیں سالگرہ کی مبارکبادپیش کی۔
* جناب الطاف حسین کاخطاب بغیرکسی وقفے کے ساڑھے دس بجے تک جاری رہا۔

4/25/2024 1:34:08 PM