Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کو سیلاب زدگان کیلئے وقف کرکے ملک بھر میں سادگی کے ساتھ منایا گیا


جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کو سیلاب زدگان کیلئے وقف کرکے ملک بھر میں سادگی کے ساتھ منایا گیا
 Posted on: 9/17/2014
جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کو سیلاب زدگان کیلئے وقف کرکے ملک بھر میں سادگی کے ساتھ منایا گیا
جناب الطاف حسین کی61ویں سالگرہ کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آبا د میں منعقد کیا گیا
اجتماع سے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے بذریعہ ویڈیو لنک لندن سے براہ راست خطاب کیا
جناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوا یم شعبہ خواتین کی جانب سے جلسہ گاہ سیلاب متاثرین کے لئے چندہ اکھٹا کیا گیا
مرکزی اجتما ع میں ارکان رابطہ کمیٹی ،شہید و اسیر کارکنان کے اہل خانہ، دانشوروں ، قلمکاروں ، شعبہ فن سے وابستہ معروف شخصیات اساتذہ کرام ، وکلاء ، علماء کرام ،کارکنان وعوام کی بڑی تعداد میں شرکت
پنڈال کے اندر و نی و بیرونی مقامات پر ایم کیو ایم کے شہید کارکنان کے لواحقین ، اسیر کارکنان ، مختلف مرکزی شعبہ جات 
 سیکٹرز اور زونز کی جانب سے جناب الطاف حسین کی دیو قامت تصاویر آویزاں کی گئیں تھیں
کراچی۔۔۔17ستمبر 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین کی61ویں سالگرہ سیلاب زدگان سے اظہار ہمدردی کے والہانہ جذبے کے ساتھ ملک بھر میں سادگی کے ساتھ منائی گئی اس سلسلے بدھ17ستمبرکوآزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں قائم ایم کیوایم کے صوبائی،ضلعی ،ڈسٹرکٹس اورتنظیمی دفاترمیں سالگرہ کے اجتماعات منعقدکیے گئے جن میں مقامی ذمہ داران وکارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورجناب الطاف حسین کوان کی سالگرہ کی مبارکبادپیش کی۔جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کا مرکزی اجتماع عزیزآبادکے تاریخی جناح گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا ،سالگرہ کے اجتماعات سے جناب الطاف حسین نے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک براہ راست فکر انگیز خطاب کیا ۔قبل ازیں61ویں سالگرہ کے مرکزی اجتماع سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی واراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستار، یوسف شاہوانی، اشفاق احمد منگی، اسلم شاہ آفریدی،حق پرست رکن قومی اسمبلی و ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرہ نے بھی خطاب کیا اور ملک کے محروم و مظلوم طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے جناب الطاف حسین کے کردا ر پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرقائدتحریک الطا ف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون ودیگرعزیز وں کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت ، ارکان رابطہ کمیٹی ،شہید ولاپتہ اور اسیرکارکنان کے اہل خانہ،حق پرست وزراء،اراکین سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی، دانشوروں ، قلمکاروں ، شعبہ فن سے وابستہ معزز و معروف شخصیات ، مختلف جا معات اور کالجز سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام ، وکلاء ، علماء کرام سمیت خواتین و مرد کارکنان اور حق پرست عوام کی بڑی تعدادموجود تھی۔ جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے موقع پرغیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں سادہ انداز میں مرکزی اسٹیج تیار کیا گیا تھا جس پر نمایاں مرکزی اسکرین پر سیلاب زدگان سے اظہار ہمدردی کے لئے جناب الطاف حسین کی ہدایات درج کی گئیں تھی اور اسکرین کے بائیں جانب The Right Manجبکہ دائیں جانب جناب الطاف حسین کے لئے تہنیتی کلمات درج تھے۔ اس موقع پر جناح گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کی لٹریچر کمیٹی کی جانب سے کیمپ لگائے گئے تھے جہاں الطاف حسین کی تصانیف سمیت ایم کیو ایم کا تنظیمی لٹریچر اور مختلف کتب فروخت کے لئے رکھی گئیں تھیں ، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے کیمپ تشکیل دیا گیا تھا اور پنڈال کے اندر و نی و بیرونی مقامات پر چاروں جانب ایم کیو ایم کے شہید کارکنان کے لواحقین ، اسیر کارکنان ، مختلف مرکزی شعبہ جات ، ایم کیو ایم نارتھ ناظم آباد ، کورنگی ، لیاری ،قصبہ علیگڑھ ،ملیر ، برنس روڈ ،لائنر ایریا ، سوسائٹی ،گلشن اقبال ،شافیصل ،رنچھوڑ لائن ،اسکیم 33،گلستان جوہر،نارتھ کراچی ،اورنگی ٹاؤن،نیو کراچی ،ناظم آباد گلبہار ،ڈیفنس کلفٹن،بلدیہ ٹاؤن ، محمود آباد ، لانڈھی، پاک کالونی سمیت مختلف سیکٹر ز کی جانب سے مختلف انداز میں س جناب الطاف حسین کی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں۔ جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعد ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ عوام کے لئے چندہ اکٹھا کیا گیا جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ، کارکنان اور عوام نے دل کھول کر امداد دی اور سیلاب متاثرین کے لئے جناب الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہا۔ جناح گراؤنڈ میں محفل سماع کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجد فرید صابری نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور عوام سے خوب داد سمیٹی۔ اس موقع پر جلسہ گاہ میں موجود عوام ووقتا فوقتا جناب الطاف حسین سے اظہار محبت کیلئے نعرے بلند کرتے رہے جبکہ ایم کیو ایم کے مرکزی شعبے ویب ٹی وی کی جانب سے’’ سیاست برائے خدمت ‘‘کے عنوان سے ٹھیٹر پیش کیا گیا۔ جبکہ ایم کیو ایم سائبر کام ڈپارٹمنٹ کا سوشل میڈیا کیمپ بھی جلسہ گاہ میں قائم تھا جہاں سے#AltafHussainDayکے عنوان سے 61ویں سالگرہ کے مرکزی اجتماع کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال عوامی رابطہ سائٹس کے ذریعے دنیا بھر میں پہنچایا جا رہا تھا۔


4/24/2024 2:19:16 AM