Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست ارکان سندھ اسمبلی اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی نے جناب الطاف حسینکی سالگرہ کے دن کراچی کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا


حق پرست ارکان سندھ اسمبلی اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی نے جناب الطاف حسینکی سالگرہ کے دن کراچی کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا
 Posted on: 9/17/2014
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی نے جناب الطاف حسینکی سالگرہ کے دن کراچی کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا 
اسپتالوں کے عملے سے ملاقات کی اور مریضوں کی جناب الطاف حسین کی جانب سے عیادت کی 
حق پرست اراکین اسمبلی نے مریضوں میں پھل اور پھولوں کی کلیاں تقسیم کیں اور انہیں جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی مبارکباد دی 
مریضوں اور اسپتالوں کے عملے سالگرہ کے دن یاد رکھنے پر جناب الطاف حسین سے اظہار تشکر ، درازی عمراور صحت و تندرستی کیلئے دعائیں 
کراچی ۔۔۔17، ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی کے مختلف اسپتالوں میں جناب الطاف حسین کی جانب سے مریضوں میں پھل اور پھولوں کی کلیاں تقسیم کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی نشاط ضیاء اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر فاروق جمیل نے کارڈیک سینٹر شاہ فیصل کالونی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عامر معین اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج منور حسین نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ کارڈیو ویسکولر ڈیزیز ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمود عبد الرزاق نے جناح اسپتال ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارشد وہرہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر نے عباسی شہید اسپتال ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عامر معین نے سول اسپتال ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے قطر اسپتال ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی خالد بن ولایت نے سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی نے سندھ گورنمنٹ نیو کراچی اسپتال کا دورہ کیا اور جناب الطاف حسین کی جانب سے اسپتالوں کے عملے سے ملاقات کی اور مریضوں کی عیادت کرکے انہیں جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔اس مو قع پر اسپتالوں کے عملے اور مریضوں نے سالگرہ کے دن یاد رکھنے پر جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کااظہار کیا اور انہیں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے دعائیں کیں ۔

12/11/2016 3:57:19 AM