Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت لندن میں شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی چوتھی برسی منائی گئی


ایم کیوایم کے تحت لندن میں شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی چوتھی برسی منائی گئی
 Posted on: 9/17/2014
ایم کیوایم کے تحت لندن میں شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی چوتھی برسی منائی گئی
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا
اجتماع میں ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی اہلیہ شمائلہ عمران، دونوں صاحبزادوں، بہنوئی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سمیت برطانیہ کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں کی بڑی تعداد میں شرکت
لندن۔۔۔17، ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر اور شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی چوتھی برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اجتماع ہوا جس میں شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی اہلیہ شمائلہ عمران، دونوں صاحبزادوں، بہنوئی، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، پاکستان سے آنے والی رکن رابطہ کمیٹی محترمہ ممتاز انوار،حق پرست ارکان اسمبلی علی رضا عابدی ، سلیم بندھانی ،شعبہ خواتین کی اراکین، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کے علاوہ برطانیہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان، ہمدردوں اوران کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پرحافظ مسرور حسین نے شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی ۔ بعدازاں اجتماعی دعا کی گئی جس میں ڈاکٹر عمران فاروق شہید سمیت ایم کیوایم کے تمام شہداء کے بلند درجات، شہداء کے لواحقین کیلئے صبر جمیل ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور سیلاب زدگان کی بحالی کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

12/4/2016 8:27:05 PM