Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کی بقاء و سلامتی ،عوام کی خوشحالی کیلئے سندھ سمیت ملک بھر میں 20نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے،حاجی عتیق احمد عباسی


پاکستان کی بقاء و سلامتی ،عوام کی خوشحالی کیلئے سندھ سمیت ملک بھر میں 20نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے،حاجی عتیق احمد عباسی
 Posted on: 9/16/2014
پاکستان کی بقاء و سلامتی ،عوام کی خوشحالی کیلئے سندھ سمیت ملک بھر میں 20نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے،حاجی عتیق احمد عباسی
20نئے صوبوں کا قیام لسانی بنیادوں کے بجائے انتظامی بنیادوں پر قائم کیا جائے ، صدر ایم کیو ایم اپر پنجاب وزیراعظم پاکستان ، وفاقی حکومت اور تمام پالیسی ساز اداروں سے اپیل 
راولپنڈی :۔۔16؍ ستمبر 2014
متحدہ قومی موومنٹ کی اپر پنجاب کمیٹی کے صدر حاجی عتیق احمد عباسی نے وزیراعظم پاکستان ، وفاقی حکومت اور تمام پالیسی ساز اداروں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی اور محفوظ مستقبل ، بھائی چارے کے فروغ ، بہتر انتظامی نظم و نسق ، بہتر نظام حکومت چلانے ، بے روزگاری کے خاتمے ، عوام کو انصاف دلانے اور امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے جدید طرز پرانتظامی نظام کا جائزہ لیتے ہوئے جدید نظام کو اپنے ملک میں نافذ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح کامیابی ، خوشحالی ، عوام کے مسائل کے حل کیلئے نئے صوبوں کا قیام سندھ سمیت ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر ناگزیر ہے یہ صوبے لسانی بنیادوں پر عمل میں نہ لائے جائیں تاکہ متوسط طبقے کے عوام کے مسائل کا حل انکی دہلیز تک پہنچایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے جو 20نئے صوبوں بنانے کی تجویز دی ہے وہ آج وقت کی اہم ضرورت ہے اور جو معاشی ، سماجی ، ترقی میں حائل مشکلات میں انکا واحد حل نئے صوبوں کا قیام ہے غریب عوام جو کہ وسائل محدود ہونے کی وجہ سے دور دراز کے شہروں تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے اور ساری زندگی محرومیوں کی دلدل میں گزاردیتے ہیں اس لئے انکی داد رسی کیلئے اور ملک کی بقاء کیلئے یہ عمل نہایت ضروری ہے ۔

4/19/2024 10:05:32 PM