Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی چوتھی برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی چوتھی برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی
 Posted on: 9/16/2014
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی چوتھی برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی
گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرسمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے تنظیمی دفاترمیں برسی کے اجتماعات منعقدکیے گئے 
برسی کے اجتماعات میں مقامی ذمہ داران وکارکنان کی بڑی تعدادمیں شرکت ،شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی اورشہیدکوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیا
عمران فاروق شہیدکی چوتھی برسی کامرکزی اجتماع نائن زیروسے متصل لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقد ہوا
مرکزی اجتماع میں شہیدکے والدین،بہن اوردیگرعزیزرشتہ داروں سمیت رابطہ کمیٹی کے ارکان،صوبائی وزراء،اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی،شعبہ جات کے ارکان اورکراچی کے سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان اورہمدردوں کی شرکت
مرکزی اجتماع میں معروف عالم دین مولانااسددیوبندی نے انتہائی خشوع وخضوغ کے ساتھ اجتماعی دعائیں کرائیں
ڈاکٹرعمران فاروق سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی،سوگواران کے صبرجمیل ،لاپتہ کارکنان کی بحفاظت واپسیاسیروں کی رہائی،ایم کیوایم کی کامیابی،سازشوں کے خاتمے،ملک کی بقاء وسلامتی اوردہشت گردی کے خاتمے سمیت قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے دعائیں کیں
کراچی:۔۔۔16، ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کے کنوینراورشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی چوتھی برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر سمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے صوبائی،ضلعی،دسٹرکٹس اورتنظیمی دفاترمیں برسی کے اجتماعات منعقدکیے گئے جس میں مقامی ذمہ داران وکارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اور شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی اورشہیدکوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیا ۔ عمران فاروق شہید کی چوتھی برسی کے سلسلے میں مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیروسے متصل لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقد ہواجس میں ڈاکٹر عمران فاروق شہیدکے والدمحمدفاروق،والدہ محترمہ رئیسہ بیگم،بہن اوردیگرعزیزرشتہ داروں سمیت رابطہ کمیٹی ارکان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،عامرخان،کنورنویدجمیل،اشفاق منگی ، عادل صدیقی،عبدالحسیب،خالدسلطان،گلفرازخان خٹک،عارف خان ایڈووکیٹ،حق پرست صوبائی وزراء،اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے مرکزی ونگز ودیگر شعبہ جات کے ارکان،علاقائی سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان اور ہمدردوں کی کثیرتعدادشریک تھی اس موقع پرمعروف عالم دین مولانااسددیوبندی نے انتہائی خشوع وخضوغ کے ساتھ اجتماعی دعائیں کرائیں جس میں شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی،لاپتہ کارکنان کی بحفاظت واپسی ،اسیروں کی رہائی ،ایم کیوایم کی کامیابی،سازشوں کے خاتمے،ملک کی بقاء وسلامتی اوردہشت گردی کے خاتمے سمیت قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کے لئے دعائیں کیں ۔کراچی کی طرح حیدرآبادسمیت اندرون سندھ تمام زونل دفاترجامشورو،ٹنڈو والہیار ، میرپور خاص ، عمر کوٹ،سانگھڑ،نواب شاہ،بدین، دادو، ٹھٹھہ، نوشہروفیروز ، خیر پور ،سکھر، گھوٹکی ، شکار پور،قمبرشہدادکوٹ،جیکب آباد، لاڑکانہ جبکہ صوبہ پنجاب میں اپرپنجاب ،سینٹرل پنجاب، لوئر پنجاب ، اسی طرح صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ اورنصیرآباد جبکہ خیبرپختونخواہ میں پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان،مانسہرہ، ایبٹ آباداورمظفرآبادآزادکشمیرسمیت گلگت بلتستان میں قائم ایم کیوایم صوبائی ،ضلعی اور تنظیمی دفاترمیں بھی برسی کے اجتماعات منعقدکئے گئے جس میں شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی ،سوگواران کے صبر جمیل سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،عبدالحسیب اورشہیدکے والدفاروق احمدکے ہمراہ حق پرست وزراء،اراکین اسمبلی اور ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان نے شہداء قبرستان عزیزآبادجاکرشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق سمیت تمام حق پرست شہداء کی قبروں پرحاضری دی ،قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے قبروں پرپھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔ 

4/19/2024 7:28:47 AM