Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن اور سابق حق پرست کونسلر محمد رشید اور ان کے جواں سال صاحبزادے محمد عادل کے بہیمانہ قتل پر الطاف حسین کا اظہار مذمت


مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن اور سابق حق پرست کونسلر محمد رشید اور ان کے جواں سال صاحبزادے محمد عادل کے بہیمانہ قتل پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 9/16/2014
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن اور سابق حق پرست کونسلر محمد رشید اور ان کے جواں سال صاحبزادے محمد عادل کے بہیمانہ قتل پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
شہر میں ایم کیوایم کے کارکنان، مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور پروفیشنلز کو تسلسل کے ساتھ فائرنگ کرکے قتل کیا جارہا ہے، الطاف حسین 
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی افسوسناک ہی نہیں بلکہ انتہائی مایوس کن ہے، الطاف حسین 
شہر میں قتل و غارتگری کی مسلسل وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے سدباب کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات فی الفور بروئے کار لائے جائیں، الطاف حسین 
محمد رشید اور محمد عادل شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے جناب الطا ف حسین کی دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
لندن۔۔۔16، ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 120کے کارکن اور سابق حق پرست کونسلر محمد رشید اور ان کے جواں سال صاحبزادے محمد عادل کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورسفاکانہ قتل کے اس واقعہ کو کھلی دہشت گردی اور کراچی آپریشن کی ناکامی قرار دیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر میں ایم کیوایم کے کارکنان ،مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور پروفیشنلز کو تسلسل کے ساتھ فائرنگ کرکے قتل کیا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اس ضمن میں افسوسناک ہی نہیں بلکہ انتہائی مایوس کن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں قتل و غارتگری میں ملوث دہشت گرد عناصر قانون کی گرفت سے آزاد ہیں جس نے کراچی آپریشن کی ناکامی کو ثابت کردیا ہے اور اس کی متعین کی گئی غلط سمت کو لوگوں پر آشکار کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے باپ بیٹے کو جس بیدردی سے فائرنگ کرکے شہید کیا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردعناصر نہ صرف سفاک ہیں بلکہ اپنے آپ کو قانون کی گرفت سے محفوظ تصور کرتے ہیں ۔ انہوں نے محمد رشید شہید اورمحمد عادل شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 120کے کارکن اور سابق حق پرست کونسلر محمدر شید شہید اور ان کے صاحبزادے محمد عادل شہید کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور شہر میں قتل و غارتگری کی مسلسل وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے سدباب کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات فی الفور بروئے کار لائے جائیں ۔ 

4/23/2024 5:56:43 AM