Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کی معاشی،سماجی ترقی میں حائل مشکلات کا واحد حل نئے صوبوں کا قیام ہے ، میاں عتیق، رکن رابطہ کمیٹی


ملک کی معاشی،سماجی ترقی میں حائل مشکلات کا واحد حل نئے صوبوں کا قیام ہے ، میاں عتیق، رکن رابطہ کمیٹی
 Posted on: 9/15/2014
ملک کی معاشی، سماجی ترقی میں حائل مشکلات کا واحد حل نئے صوبوں کا قیام ہے، میاں عتیق، رکن رابطہ کمیٹی
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے جو 20 نئے صوبے بنانے کی تجویز دی ہے وہ آج وقت کی اہم ضرورت ہے
صوبے لسانی بنیادوں پر عمل میں نہ لائے جائیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر عمل میں لائے جائیں، میاں عتیق
ملک میں نئے صوبوں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ملک کے غریب عوام کے پاس وسائل محدود ہیں، میاں عتیق
لاہور ۔۔۔16ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن،ایم کیوایم پنجاب کے نگراں اورممتاز صنعت کارمیاں عتیق نے وزیرا عظم پاکستان، وفاقی حکومت اور تمام پالیسی ساز اداروں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی اور محفوظ مستقبل ،بھائی چارے کے فروغ،بہتر انتظامی نظم ونسق ،بہتر نظام حکومت چلانے، بے روزگاری کے خاتمے، عوام کو انصاف دلانے اورامن وامان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے جدید طرزپرانتظامی نظام کا جائزہ لیتے ہوئے جدید نظام کو اپنے ملک میں نافذ کریں۔انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک کی کی طرح کامیابی ، خوشحالی، عوام کے مسائل کے حل کے لئے نئے صوبوں کا قیام انتظامی بنیادوں پر ناگریز ہے یہ صوبے لسانی بنیادوں پر عمل میں نہ لائے جائیں بلکہ سراسر انتظامی بنیادوں پر عمل میں لائے جائیں تاکہ ومتوسط طبقے کے عوام کے مسائل کا حل انکی دہلیز تک پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے جو20 نئے صوبے بنانے کی تجویز دی ہے وہ آج کے وقت کی اہم ضرورت ہے اور جو معاشی،سماجی ترقی میں حائل مشکلات ہیں انکا واحد حل نئے صوبوں کاقیام ہے غریب عوام جوکہ وسائل محدود ہونے کی وجہ سے دور درازکے شہروں تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے اور ساری زندگی محرمیوں کی دلدل میں گزار دیتے ہیں اس لئے انکی داد رسی کیلئے اور ملک کی بقاء کیلئے یہ عمل نہایت ضروری ہے۔

4/23/2024 5:50:39 AM