Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سیلابی ریلوں سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے بلا تاخیر چھوٹے چھوٹے ڈیم تعمیر کیے جائیں، الطاف حسین


سیلابی ریلوں سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے بلا تاخیر چھوٹے چھوٹے ڈیم تعمیر کیے جائیں، الطاف حسین
 Posted on: 9/15/2014
سیلابی ریلوں سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے بلا تاخیر چھوٹے چھوٹے ڈیم تعمیر کیے جائیں، الطاف حسین
ملک میں برساتی پانی کے ذخائر کیلئے معقول انتظامات نہ ہونے سے قیمتی جانی و مالی نقصان اور ملک کی معیشت تباہی کا شکار ہے
اگر موجودہ حکومت چھوٹے ڈیموں کا جال بچھانے سے قاصر ہے تو ایم کیوایم کے ماہرین کی خدمات حاصل کرسکتی ہے
ایم کیوایم بغیر کسی اجرت کے ملک کیلئے یہ خدمت انجام دینے اور اپنے ماہرین کی خدمات غیر مشروط طور پر پیش کرتی ہے
ایم کیوایم، پاکستان میں بڑے ڈیموں کے قیام کی مخالف نہیں ہے
ایم کیوایم نے کالا باغ ڈیم کے قیام کی مخالفت، مخالفت برائے مخالفت کی بنیاد پر نہیں کی 
ایم کیوایم، سندھ کے عوام میں پائے جانے والے تحفظات کی بنیاد پر کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرتی رہی ہے
لندن۔۔۔15، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے برساتی پانی کے ذخائر اور سیلابی ریلوں سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے چھوٹے چھوٹے ڈیموں کی تعمیرپر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بلاتاخیر چھوٹے چھوٹے ڈیموں کاجال بچھایاجائے ، اس سلسلے میں ایم کیوایم اپنے ماہرین کی غیرمشروط خدمات پیشکش کرتی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سیلاب کی موجودہ تباہ کن صورتحال ملک میں موجود وسائل سے کئی گنا زیادہ ہے، ملک میں برساتی پانی کے ذخائر کیلئے معقول انتظامات نہ ہونے کے باعث ایک جانب طوفانی بارشوں اورسیلاب سے قیمتی جانی ومالی نقصان ہورہا ہے اوردوسری جانب ملک کی معیشت بھی تباہی کا شکار ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ارباب اختیار ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور انکی کابینہ کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ کیلئے ایک عملی حل پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں طویل المعیاد اور وسیع منصونوں کو عارضی طورپرملتوی کرکے ہنگامی بنیادوں پرچھوٹے چھوٹے ڈیموں کے قیام کا جال بچھایاجائے ، اس کام میں قطعی اور قطعی دیر نہ کی جائے اور اگر موجودہ حکومت سمجھتی ہے کہ وہ فی الفور چھوٹے چھوٹے ڈیموں کا جال بچھانے سے قاصر ہے تو ہنگامی بنیادوں پرڈیموں کی تعمیر کیلئے ایم کیوایم کے ماہرین کی خدمات حاصل کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم بغیرکسی اجرت کے ملک کیلئے یہ خدمت انجام دینے اور اپنے ماہرین کی خدمات غیر مشروط طورپر پیش کرتی ہے۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان میں بڑے ڈیموں کے قیام کی مخالف نہیں ہے اور اس نے کالاباغ ڈیم کے قیام کی مخالفت، مخالفت برائے مخالفت کی بنیادپر نہیں کی بلکہ ایم کیوایم ،سندھ کے عوام میں پائے جانے والے تحفظات کی بنیاد پر کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ اگر حکومت ،کالاباغ ڈیم کی تعمیر کیلئے سندھ کے دانشوروں اورماہرین کو بلاکر انکے تحفظات دورکرنے کی کوشش کرے اور اس منصوبے سے عوام کو درپیش ممکنہ خطرات کے جوابات سے انہیں مطمئن کرسکتی ہے تو اسے اس قسم کے تجربے کرنے میں کسی قسم کی دیر نہیں کرنی چاہیے ۔ وگرنہ دوسری صورت میں حکومت کو چھوٹے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا فی الفور آغاز کردینا چاہیے اس عمل سے ملک میں سیلاب کی صورتحال سے عوام کی جان ومال کے تحفظ، برساتی پانی کے ذخائر کے انتظامات اورملکی معیشت کو تحفظ دیا جاسکتا ہے۔

4/20/2024 12:12:55 AM