Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انتظامی بنیادوں پرصوبے قائم کرکے عوام کے احساس کمتری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ،گلفراز خان خٹک


انتظامی بنیادوں پرصوبے قائم کرکے عوام کے احساس کمتری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ،گلفراز خان خٹک
 Posted on: 9/15/2014
انتظامی بنیادوں پرصوبے قائم کرکے عوام کے احساس کمتری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ،گلفراز خان خٹک
پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتما م بن قاسم میں منعقدہ کارکنان کے اجلاس سے خطاب 
کراچی۔۔۔15ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام بن قاسم ٹاؤن یونٹ 3میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں ملک کی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے محروم و مظلوم عوام کی بڑی تعداد شامل ہے جو جناب الطاف حسین کے پرچم تلے پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے انتھک جدو جہد کر رہے ہیں ۔ گلفراز خان خٹک نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ملک کی تمام قومیتوں کو انکے جائزحقوق فراہم کر نے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کئے جائیں اور انتظامی طور پر صوبو ں کا قیام عمل میں لاکر عوام میں موجود احساس کمتری کا خاتمہ کیا جائے ۔ انہوں نے اجلاس میں موجود ذ مہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والے پختون عوام میں جناب الطاف حسین کا نظریہ حق پرستی پہنچائیں اور عوام میں ان کے بنیادی حقوق کے حصو ل کے لئے شعور اجاگر کریں ۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کی پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے نو منتخب انچارج شیر ولی آفریدی و اراکین سمیت بن قاسم یونٹ کے پختون کارکنان کی بڑی تعدا د شریک تھی ۔

12/3/2016 11:42:12 AM